ممبئی سے دبئی:فلائیٹ میں صرف ایک مسافر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-05-2021
شاہی سفر
شاہی سفر

 

 

دبئی: کورونا وبا کے باعث سخت فضائی پابندیوں کے باعث ممبئی سے آنے والی پرواز صرف ایک مسافر کو لیکر دبئی پہنچ گئی۔ایمریٹس ایئرلائن کے بوئنگ طیارے 777 میں یوں تو گنجائش 200 سے 350 مسافروں کی ہوتی ہے لیکن حیران کن طور پر اس پرواز میں صرف ایک مسافر چارٹر طیارے کا مزہ لیتے ہوئے ممبئی سے دبئی پہنچا۔ متحدہ عرب امارات نےہندوستان میں کورونا کی تازہ اور ہلاکت خیز لہر کے باعث ہندوستان سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی۔ طیارے کے پائلٹ نے پرواز سے قبل اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس طیارے میں واحد مسافر ہیں اور یہ طیارہ صرف آپ کے لیے اُڑان بھر رہا ہے۔ طیارے میں صرف ایک مسافر کی موجودگی سے متعلق ایئرلائن کمپنی کی جانب سے کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے تاہم سوشل میڈیا پر صارفین نے طیارے کے واحد مسافر کو چارٹر طیارے کا مزہ لینے پر مبارک باد دی۔