ممبئی کا حج ہاؤس بنے گا کووڈ سینٹر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
ممبئی کا حج ہاؤس
ممبئی کا حج ہاؤس

 

 

 راکیش چورسیا / نئی دہلی

ہندوستان کورونا وائرس کی دوسری لہر کے خلاف پوری شدت سے مزاحم ہے اور اس نازک صورت حال میں بہت سی ریاستوں کے اسپتال میڈیکل آکسیجن اور بستروں کی کمی کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ مسلم معاشرہ کورونا کے خلاف جنگ میں دل و جان کی بازی لگا چکا ہے۔ کہیں مساجد ، عید گاہوں اور مدرسوں میں کووڈ کیئر سنٹرس قائم کیے جارہے ہیں۔ اسی سلسلے میں اب ممبئی کی حج کمیٹی نے پہل کی ہے۔ حج کمیٹی نے ممبئی کے حج ہاؤس میں کووڈ کیئر سنٹر قائم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

در حقیقت اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے پیر کو ہندوستان کی حج کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ ملک کی مختلف ریاستوں میں واقع حج ہاؤسز میں کویڈ 19 کے مریضوں کے لئے عارضی دیکھ بھال کے مراکز کے قیام میں ریاستی حکومتوں کے ساتھ تعاون کریں۔ گجرات ، کرناٹک ، کیرالہ ، دہلی ، تلنگانہ ، مغربی بنگال ، مدھیہ پردیش ، اترپردیش ، مہاراشٹر ، جموں و کشمیر ، تمل ناڈو ، راجستھان ، بہار ، جھارکھنڈ اور تریپورہ میں حج کمیٹیوں کے حج ہاؤس ہیں۔

نقوی کی اپیل پر پہلا قدم ممبئی کی حج کمیٹی نے اٹھایا اور ممبئی کے حج ہاؤس میں کووڈ کیئر سنٹر قائم کرنے کی تجویز پیش کی ۔

ممبئی حج کمیٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر مقصود احمد خان نے سرکلر میں کہا ہے کہ انتظامیہ کو حج کمیٹی کی تجویز سے آگاہ کیا جائے ، تاکہ ان میں کووڈ کیئر سنٹر قائم کیے جاسکیں۔