ممبئی ہٹ اینڈ رن کیس میں ملزم مہر شاہ گرفتار

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 09-07-2024
ممبئی ہٹ اینڈ رن کیس میں ملزم مہر شاہ گرفتار
ممبئی ہٹ اینڈ رن کیس میں ملزم مہر شاہ گرفتار

 

ممبئی/ آواز دی وائس
ورلی بی ایم ڈبلیو ہٹ اینڈ رن کیس کے مرکزی ملزم مہر شاہ کو ممبئی پولیس نے منگل کو گرفتار کیا تھا۔ اسے تھانے کے شاہ پور سے گرفتار کیا گیا تھا اور اسے ورلی پولیس اسٹیشن لایا جائے گا۔ پولیس نے اس معاملے میں 12 دیگر لوگوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔ مہر شاہ وہ شخص ہے جس کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کی وجہ سے ایک خاتون جان کی بازی ہار گئی۔ مہر شاہ تب سے مفرور تھا۔ ممبئی پولیس نے اس کی گرفتاری کے لیے 6 ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ اسے ملک سے فرار ہونے سے روکنے کے لیے ایک لک آؤٹ سرکلر بھی جاری کیا گیا تھا۔
یہ گرفتاری ملزم کے والد شیوسینا لیڈر راجیش شاہ کو کیس میں ضمانت ملنے کے ایک دن بعد عمل میں آئی۔ حادثے میں ملوث کار کے مالک راجیش شاہ اور ان کے ڈرائیور راجرشی بداوت کو اتوار کو حادثے کے بعد مہر کو فرار ہونے میں مدد کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ تینوں ملزمان کے خلاف قتل سمیت متعدد الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مہر شاہ کی گرفتاری کے بعد بہت سے انکشافات ہوں گے۔
مہر کی گرفتاری کے بعد یہ دیکھنا باقی ہے کہ اس سے پوچھ گچھ کے دوران کیا معلومات سامنے آتی ہیں۔ تحقیقات سے یہ بات سامنے آنے کا امکان ہے کہ حادثہ کے وقت اصل میں کیا ہوا اور کس نے اسے فرار ہونے میں مدد کی۔ حادثے کے وقت مہر شراب پی رہا تھا یا نہیں یہ بھی ایک اہم مسئلہ ہوگا۔ گرفتاری کے بعد اسے طبی معائنے کے لیے سرکاری اسپتال لے جایا جائے گا، جس کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
کیا ہے سارا معاملہ؟
ورلی علاقے کے اٹریہ مال کے قریب اتوار کی صبح 7 بجے ایک بی ایم ڈبلیو کار نے اسکوٹر سوار جوڑے پردیپ نکھوا اور کاویری نکھوا کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے کے بعد بھی ملزمان نے کار نہیں روکی اور خاتون تقریباً 100 میٹر تک کار کے بونٹ پر لٹکتی رہی اور سڑک پر گر گئی۔ اس حادثے میں خاتون کی جان چلی گئی۔ مہر شاہ حادثے کے بعد سے فرار تھا۔ مہر شاہ شیوسینا لیڈر راجیش شاہ کے بیٹے ہے۔ اس نے مہاراشٹر میں تعمیرات اور رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں اپنے والد کی مدد کرنا شروع کی۔