ممبئی کے تاجر سے 2.75 کروڑ روپے کا دھوکہ

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 13-11-2025
ممبئی کے تاجر سے 2.75 کروڑ روپے کا دھوکہ
ممبئی کے تاجر سے 2.75 کروڑ روپے کا دھوکہ

 



ٹھانے/ آواز دی وائس
نوی ممبئی پولیس نے موبائل فون برآمد کرنے کے نام پر ایک تاجر سے 2.75 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ حکام نے جمعرات کو اس کی اطلاع دی۔
پولیس کے مطابق، پنویل ٹاؤن تھانے میں درج شکایت میں 49 سالہ تاجر نے بتایا کہ گزشتہ سال اگست سے حالیہ دنوں کے درمیان یہ رقم اس سے ہتھیالی گئی۔ ایف آئی آر کے حوالے سے پولیس نے کہا کہ تاجر نے ملزمان کو 2.75 کروڑ روپے کی ادائیگی کی تھی تاکہ ان کی کمپنی کے ذریعے اس کی جانب سے 600 آئی فون برآمد کیے جا سکیں۔ ملزمان میں شامل تین افراد کا تعلق راجستھان سے ہے۔
تاجر کا الزام ہے کہ ملزمان نے نہ تو فون برآمد کیے اور نہ ہی اس کی رقم واپس کی۔ پولیس افسر نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔