غریب مریضوں کے علاج کے لئے دوبارہ کھل گیامحمدیہ اسپتال

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-05-2021
محمدیہ اسپتال،کانپور
محمدیہ اسپتال،کانپور

 

 

سندیش تیواری / کانپور

غربت ایک بہت بڑی لعنت ہے ،اور اگر غریب آدمی بیمارہوجائےتواپنی ساری جمع پونجی بیچ کر بھی علاج نہیں کراسکتا کیونکہ ہمارے ملک میں علاج بہت مہنگاہے۔حالانکہ کچھ رحم دل ڈاکٹرمریضوں کے لئے فرشہ رحمت سے کم نہیں ہیں۔ ایسے ہی ڈاکٹروں میں شمارہوتا ہے کانپور کے معالج ڈاکٹر مصباح الاسلام کا۔وہ کوروناکےغریب کے علاج کے لئے اپنے ٹرسٹ کے اسپتال کو وقف کرچکے ہیں۔

محمدیہ چیریٹبل ٹرسٹ کے متولی ، ڈاکٹر مصباح الاسلام ، کرونا کے تباہی کے بیچ ایک مسیحا کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ ان کا محمدیہ چیریٹیبل ٹرسٹ کا محمدیہ اسپتال پچھلے کئی سالوں سے بند تھامگر کورونا کی تباہی کو دیکھتے ہوئے انھوں نے اسے کھولنے کا فیصلہ کیاہے اور گزشتہ دنوں اس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔

محمدیہ اسپتال ایک ایسا اسپتال تھا جس میں تقریبا 250 بستروں کی تمام سہولیات موجود تھیں۔ یہ 2005 میں کچھ وجوہات کی بناء پر بند کردیا گیا تھا۔مگر اب ایک بار پھر غریب یہاں علاج کراپائیں گے اور عنقریب آکسیجن پلانٹ بھی کھل جائے گا۔

کانپور کے دیلپوروا میں واقع محمدیہ چیریٹیبل اسپتال کبھی تمام سہولیات سے آراستہ تھا ، لیکن درمیان میں بند ہونے کے سبب سب کچھ نیست ونابودہورہا تھا۔ اب باقاعدہ او پی ڈی کاانتظام کیا گیا ہے۔مقامی لوگوں ،اسپتال کے منیجر ، ڈاکٹراور علاقے کے نمائندوں نے آپس میں صلاح ومشورہ کیا ہے اور اس کی کارکردگی کو معمول پر لانے کی کی جدوجہد شروع ہوگئی ہے۔

امید کی جارہی ہے کہ اگلے چند دن میں کورونا کے مریضوں کے لئے بھی انتظام ہوجائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے علاقائی کونسلر حاجی سہیل احمد ، کونسلرشبو انصاری ، شہاب الدین ، ​​چرمی تاجر اسد ،کامران شہید خان ماہرین سے گفتگو کر رہے ہیں۔

دو سے تین دن میں شیڈول جاری کیا جائے گا۔ سوسائٹی کے صدر مصباح الاسلام نے بتایا کہ یہ اسپتال جلد ہی آپریشنل ہوجائے گا۔ اسپتال کے پاس بجٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ اگر کمی ہے تو ، ذمہ دار ڈاکٹروں کی جو عنقریب پوری کی جائےگی۔ سوسائٹی ڈاکٹروں کو بھی فیس ادا کرنے کو تیار ہے۔سوسائٹی یہاں اپنا آکسیجن پلانٹ لگانا چاہتی ہے۔ اس کے لئے کام جاری ہے۔