نئی دہلی : ایم ایس او نے ہندستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مفتی اسجد رضا خان کے معاملے میں فوری سفارتی مداخلت کی جائے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق انہیں ریاض سعودی عرب میں مقامی انتظامیہ نے حراست میں لے لیا ہے۔
ایم ایس او نے اپنے بیان میں کہا کہ مفتی اسجد رضا خان قادری ہندستان کے ایک نہایت معزز صوفی مذہبی رہنما ہیں اور درگاہ اعلیٰ حضرت بریلی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ یہ درگاہ ملک میں صوفی فکر امن محبت اور مذہبی توازن کا ایک اہم مرکز سمجھی جاتی ہے۔ ان کی پہچان صرف ایک مذہبی عالم کے طور پر نہیں بلکہ معاشرے میں ہم آہنگی امن اور قومی یکجہتی کے پیغامبر کے طور پر بھی ہے۔
मुफ़्ती असजद रज़ा खान क़ादरी की रियाद में हिरासत पर एमएसओ ने भारत सरकार से तत्काल हस्तक्षेप की मांग की
— MSO OF INDIA (@msoofindia) March 10, 2026
MSO ने भारत सरकार से मांग की है कि Mufti Asjad Raza Khan के मामले में तत्काल राजनयिक हस्तक्षेप किया जाए, जिन्हें प्राप्त जानकारी के अनुसार Riyadh, Saudi Arabia में स्थानीय… pic.twitter.com/z7PeM7osbG
ایم ایس او نے کہا کہ اس واقعے کے بعد پورے ملک میں ان کے چاہنے والوں اور مذہبی حلقوں میں تشویش کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ تنظیم نے ہندستانی حکومت خصوصاً وزارت خارجہ سے اپیل کی ہے کہ ہندستانی سفارت خانے کے ذریعے فوری طور پر معاملے کی مکمل معلومات حاصل کی جائیں۔ ضروری قونصلر مدد یقینی بنائی جائے اور ان کی موجودہ صورتحال واضح کر کے جلد حل کی سمت مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
ایم ایس او کا کہنا ہے کہ بیرون ملک ہندستانی شہریوں خصوصاً ممتاز مذہبی اور سماجی شخصیات کی حفاظت اور عزت کو یقینی بنانا ہندستانی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ تنظیم نے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت اس معاملے کو سنجیدگی سے لے گی اور جلد ضروری سفارتی اقدامات کرے گی۔