مفتی عبدالرزاق خان قاسمی بھوپالی بانی جامعہ اسلامیہ کا انتقال

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
ایک روشن چراغ تھا نہ رہا
ایک روشن چراغ تھا نہ رہا

 

 

 بھوپال کے بزرگ مجاھد آزادی نائب صدر جمعیة العلماء مدھیہ پردیش عظیم شخصیت مفتی عبدالرزاق خان قاسمی بھوپالی بانی جامعہ اسلامیہ عربیہ ترجمہ والی مسجد بھوپال دار فانی سے کوچ کرگئے، إنا لله وإنا إلیه راجعون اللہ تعالیٰ حضرت والا کی مغفرت فرمائے، اعلیٰ علیین میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین مفتی صاحبؒ جمعیۃ علماء ہند(الف) کے مرکزی نائب صدر، جمعیۃعلماءمدھیہ پردیش و رابطہ مدارس اسلامیہ دارالعلوم دیوبند کے صوبائی صدر بھی تھے۔آپ صوبہ مدھیہ پردیش کی معروف علمی شخصیت تھے، آپ کا اثر و رسوخ حکومت کے ایوانوں تک تھا۔ آپ دارالعلوم دیوبند کے فارغ التحصیل تھے۔ مفتی صاحبؒ صوبہ مدھیہ پردیش کے سیکڑوں دینی اداروں کے سرپرست تھے۔ ان کے انتقال سے جہاں صوبہ مدھیہ پردیش کے مسلمانوں کو صدمہ پہنچا ہے، وہیں رابطہ مدارس اسلامیہ دارالعلوم دیوبند، جمعیۃ علماء ہند وغیرہ مرکزی تنظیموں میں بھی ایک ناقابل تلافی خلا محسوس کیا جائےگا۔