ایم ایس او: ’آزاد ہند فوج میں مسلمانوں کا کردار' کے موضوع پر ویبنار

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 01-02-2022
ایم ایس او: ’آزاد ہند فوج میں مسلمانوں کا کردار' کے موضوع پر ویبنار
ایم ایس او: ’آزاد ہند فوج میں مسلمانوں کا کردار' کے موضوع پر ویبنار

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

ملک کی سب سے بڑی طلبہ تنظیموں میں سے ایک مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آف انڈیا (ایم ایس او) نے ’’آزاد ہند فوج میں مسلمانوں کا کردار' کے موضوع پر ایک قومی ویبینار کا انعقاد کیا۔ مؤرخ اور مصنف اشوک کمار پانڈے اور سینئر صحافی ثاقب سلیم کلیدی مقررین کے طور پر ویبنار میں شامل ہوئے۔

ایم ایس او کے چیئرمین ڈاکٹر شجاعت علی قادری صاحب نے ویبنار کی نظامت کی۔ ویبنار کا آغاز کرتے ہوئے ڈاکٹر شجاعت علی نے آزاد ہند فوج میں مسلمانوں کے کردار پر روشنی ڈالی اور پھر جناب اشوک کمار پانڈے اور ثاقب سلیم صاحب کو مدعو کیا۔

اشوک کمار پانڈے نے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ آزاد ہند فوج میں کوئی ہندو یا مسلمان نہیں تھا بلکہ سبھی ہندوستانی تھے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ فرقہ وارانہ ماحول جو آج ہمارے معاشرے میں موجود ہے یہ جلد ہی ختم ہو جائےگا اور پھر ہم سب گنگا جمونی تہذیب کے ساتھ زندگی گزاریں گے۔

سینئر صحافی و مؤرخ ثاقب سلیم  نے ابتدا میں کہا کہ اس پروگرام کی کی کبھی ضرورت نہیں پڑنی چاہیئے تھی۔ لیکن ملک کا یہ حال ہے کہ ہمیں ان کی قربانیوں اور ان کی عظمت پر مبنی پروگراموں کا انعقاد وقت کی ضرورت بن گئی ہے۔ سبھاش چندر بوس کے ساتھی عابدی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ آزاد ہند فوج میں سبھاش بابو کے سب سے قریبی اور اہم ترین شخص تھے۔

اس کے علاوہ انہوں نے عنایت اللہ صاحب، کرنل شاہنواز اور آزاد ہند فوج میں اہم عہدوں پر فائز تمام مسلم افسروں اور ان کی حمایت کرنے والے لوگوں کا بھی ذکر کیا۔ اس ویبینار میں ملک کی مختلف یونیورسٹی کے اسکالرس، طالب علم اور ملک کی مشہور معروف شخصیات نے شرکت کیں۔

ویبنار کا اختتام ایم ایس او کے قومی صدر مدثر اشرفی نے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا۔یہ خبر مولانا محمدقمرانجم فیضی ضلع صدر مسلم اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن آف انڈیا بلرامپور نے ارسال کیاہے۔