بنگلہ دیش میں اقلیتوں پر تشدد بنیاد پرستوں کی سازش:ایم ایس او

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 22-10-2021
شجاعت علی قادری
شجاعت علی قادری

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

ہندوستان کی سب سےبڑی مسلم طلبہ تنظیم مسلم اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن آف انڈیا(ایم ایس او) نے بنگلہ دیش میں اقلیتی برادری پر ہونے والے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ 

اس کے علاوہ ایم ایس او نے بنگلہ دیش کی حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ اقلیتی برادری پر تشدد کو فوری طور پر روکنے کے لیے اقدامات کئے جائیں۔

 ایم ایس او کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ بنگلہ دیش کے شہر کوملہ سے شروع ہونے والے مذہبی تشدد کا مقصد ملک میں قائم ہندو مسلم ہم آہنگی کو تباہ کرنا ہے۔

ایم ایس او نے بنگلہ دیش کی مذہبی تنظیم 'جماعت اسلامی بنگلہ دیش' پر الزام لگایا ہے کہ ان تشدد کے پیچھے وہ بھی ذمہ دار ہے۔

ایم ایس او کے قومی صدر شجاعت علی قادری نے کہا کہ شیخ حسینہ بنگلہ دیش میں ہم آہنگی پیدا کرنے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے ترقیاتی ایجنڈے پر مسلسل کام کر رہی ہیں۔ نیز شیخ حسینہ ہندوستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات پر بھی عمل پیرا ہیں۔ ان حالات میں بنگلہ دیش کے قدامت پرست عناصر مایوس ہیں اور وہ ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔

 قادری نے کہا کہ ان حملوں کا مقصد ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان خوشگوار تعلقات کو خراب کرنا ہے۔

 اس کے علاوہ انہوں نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ جلد ازجلد مجرمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔