بنگلہ دیش میں اقلیتوں پر حملہ انتہائی افسوس ناک: سید احمد قادری

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 21-10-2021
بنگلہ دیش میں اقلیتوں پر حملہ انتہائی افسوس ناک: سید احمد قادری
بنگلہ دیش میں اقلیتوں پر حملہ انتہائی افسوس ناک: سید احمد قادری

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی 

مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے بنگلہ دیش میں ہندووں پر ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے اور اسے افسوسناک قراردیا ہے۔ 

گذشتہ دنوں بنگلہ دیش میں ہندوں اور مندروں نیزپوجا پنڈالوں پرکئی حملے ہوئے ہیں جن کی ہرجانب سے مذمت ہورہی ہے۔ہندوستان کی مختلف تنظیموں کی جانب سے کہا جا رہا ہے، اس قسم کا حملہ اسلام کی تعلیمات کے سراسر خلاف ہے۔

ہندوستان کی معروف تنظیم' مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیش (Muslim Students Organisation )کے چیر مین سید محمد قادری نے اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سید محمد قادری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مجھے بہت افسوس ہےکہ بارہ ربیع الاول کے دن بنگلہ دیش میں غیر مسلموں پر حملہ ہوا ہے۔یہ دن پیغمر اسلام کی ولادت کا دن ہے۔ پیغمر اسلام سارے عالم کے لئےرحمت بناکر بھیجے گئے ہیں۔ اگر اس دن کسی طبقے پر حملہ ہو، اس کو مارا جائے، یا ظلم کیا جائے تو یہ بہت ہی شرم کی بات ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اس حملے کی مذمت کرتا ہوں۔

سید محمد قادری نے بنگلہ دیش حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جن لوگوں نے بھی وہاں کی اقلیتوں پر ظلم ڈھائے ہیں، ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسلام اس قسم کے عمل کی اجازت نہیں دیتا ہے۔