مساجد پر سرکاری زمین پر قبضہ کا الزام ،ہائی کورٹ نے درخواست دہندہ کو لگائی پھٹکار

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 14-01-2026
مساجد پر سرکاری زمین پر قبضہ کا الزام ،ہائی کورٹ نے درخواست دہندہ کو لگائی پھٹکار
مساجد پر سرکاری زمین پر قبضہ کا الزام ،ہائی کورٹ نے درخواست دہندہ کو لگائی پھٹکار

 



نئی دہلی: دہلی کے کالکاجی علاقے میں جامع مسجد اور نندن گڑھی میں موجود مسجد پر ‘سرکاری زمین پر غیر قانونی تجاوزات’ کے الزامات ہیں۔ ان الزامات کے پیش نظر عدالت میں ایک اپیل دائر کی گئی، جس کی سماعت بدھ (14 جنوری) کو ہوئی۔

اس دوران عدالت نے درخواست دہندہ کو سخت پھٹکار لگائی۔ دہلی ہائی کورٹ اس درخواست کی اگلی سماعت 21 جنوری کو کرے گی۔ فی الحال عدالت نے صرف سماعت کی، لیکن کوئی حکم جاری نہیں کیا۔ اس دوران عدالت نے درخواست دہندہ سے کہا کہ عدالت کے پلیٹ فارم کا غلط استعمال نہ کیا جائے، اور پلیٹ فارم کے غلط استعمال کو روکنے کے اقدامات کیے جائیں۔

سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے کہا کہ آپ ہر دوسرے دن ایسی درخواستیں دائر کر رہے ہیں، عدالت کے پلیٹ فارم کا اس طرح غلط استعمال نہ کریں۔ عدالت نے مزید کہا کہ درخواست دہندہ کو معاشرے میں صرف تجاوزات کی ایک ہی پریشانی نظر آتی ہے، جبکہ دیگر مسائل جیسے پینے کے پانی کی کمی وغیرہ پر وہ عدالت نہیں آتے۔

دہلی ہائی کورٹ نے کالکاجی اور نندن گڑھی کی مساجد کے کیسز میں فی الحال کوئی حکم جاری نہیں کیا اور نہ ہی نوٹس دیا۔ صرف درخواست دہندہ کو ہی پھٹکار دی گئی۔ عدالت سے درخواست کی گئی کہ PWD، DDA، اور MCD کو ہدایت دی جائے کہ وہ مسجد کے آس پاس کے علاقے کا فوری سروے اور حد بندی کریں، اور سرکاری زمین پر ہونے والی تمام غیر قانونی قبضے اور تعمیرات کو ہٹائیں۔