آسام میں 11 کروڑ روپے کی مارفین ضبط

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 27-08-2025
آسام میں 11 کروڑ روپے کی مارفین ضبط
آسام میں 11 کروڑ روپے کی مارفین ضبط

 



دیفو/ آواز دی وائس
آسام کے کاربی آنگ لونگ ضلع میں 11 کروڑ روپے مالیت کی غیر قانونی مارفین ضبط کی گئی ہے۔ پولیس نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ پولیس نے بتایا کہ منگل کی رات آسام-ناگالینڈ بین الریاستی سرحد پر معمول کی گشت کے دوران پولیس نے دِلائی علاقے میں "6 مائل" پر ایک ٹرک کو روک کر اس کی تلاشی لی اور ڈرائیور کی سیٹ کے پیچھے چھپائی گئی 10.71 کلوگرام مارفین برآمد کی۔
انہوں نے بتایا کہ گاڑی میں سوار دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان پر غیر قانونی منشیات کی سپلائی کرنے کا شبہ ہے۔ انہوں  نے مزید کہا کہ گرفتار کیے گئے دونوں افراد کے خلاف ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔