کسانوں کے کھاتوں میں20 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم منتقل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-05-2021
ایک بڑی مدد
ایک بڑی مدد

 

 

آواز دی وائس ۔ نئی دہلی

وزیراعظم نریندر مودی نے آج ملک میں 9 کروڑ 50 لاکھ سے زیادہ کسانوں کیلئے پردھان منتری کسان سمّان ندھی اسکیم پی ایم کسان اسکیم کے تحت مالی فائدے کی آٹھویں قسط جاری کی۔ دنیا میں سب سے بڑی براہِ راست نقد منتقلی کی اسکیم کی آٹھویں قسط کے تحت فائدہ اٹھانے والے کسانوں کے کھاتوں میں براہ راست 20 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم منتقل ہوگئی ہے۔ اِس موقع پر وزیر اعظم نے اترپردیش میں انّاﺅ، آندھراپریش میں آننت پور اور میگھالیہ میں رِی بھوئی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں اسکیم کا فائدہ اٹھانے والے کسانوں سے بات چیت بھی کی۔

پی ایم کسان اسکیم سے لاکھوں کسانوں کو فائدہ ہوا ہے جو 24 فروری 2019 میں شروع کی گئی تھی۔ اِس اسکیم کے تحت 6 ہزار روپے سالانہ تین مساوی قسطوں میں کسانوں کے کھاتوں میں منتقل ہوگئی ہے۔ مرکز اِس اسکیم کے دائرے کو بڑھانے کے تئیں عہد بستہ ہے، جس میں ملک کے ہر کسان کا احاطہ ہوسکے گا، چاہے اُس کے پاس کاشت کاری کیلئے کتنی بھی زمین ہو۔ اب تک 11 کروڑ 28 لاکھ کسانوں کو اس اسکیم سے فائدہ ہوا ہے۔ اِس اسکیم کے تحت ایک لاکھ 16 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم کسانوں کے کھاتوں میں براہ راست منتقل ہوگئی ہے۔ کورونا عالمی وبا کی پہلی لہر کے دوران کسانوں کے کھاتوں میں تقریباً 43 ہزار کروڑ روپے جاری ہوئے ہیں۔