پنجاب میں کل ہوگی پولنگ : خواتین ووٹرز ایک کروڑ سے زائد

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 19-02-2022
پنجاب میں کل ہوگی پولنگ : خواتین ووٹرز ایک کروڑ سے زائد
پنجاب میں کل ہوگی پولنگ : خواتین ووٹرز ایک کروڑ سے زائد

 

 

آواز دی وائس، چنڈی گڑھ

 پنجاب اسمبلی الیکشن 2022 کے لیے پولنگ کل یعنی اتوار کو ہوگی۔ لوگ صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک ووٹ ڈال سکیں گے۔

اس کے لیے ریاست میں 14,751 مقامات پر 24,740 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ ریاست بھر میں پولیس کا سخت پہرہ رہے گا۔ اس دوران ریاست میں تمام دکانیں اور کاروباری ادارے بند رہیں گے۔ ملازمین بھی ووٹ ڈال سکتے ہیں، اس لیے چیف سیکریٹری کی جانب سے تنخواہ کی چھٹی اور محکمہ محنت کے اسپیشل سیکریٹری نے تمام کاروباری ادارے بند رکھنے کو کہا ہے۔

117 نشستیں، 1304 امیدوار

پنجاب میں اسمبلی کی 117 نشستوں کے لیے اراکین اسمبلی کا انتخاب ہونا ہے۔ اس کے لیے 1,304 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ سخت مقابلہ عام آدمی پارٹی، کانگریس، اکالی دل-بی ایس پی اتحاد، بی جے پی، پنجاب لوک کانگریس اور ایس اے ڈی کے مشترکہ اتحاد کے علاوہ پنجاب کی 22 کسان تنظیموں کے متحدہ سماج مورچہ کے درمیان ہے۔

ایک کروڑ خواتین ووٹرز

پنجاب میں پہلی بار ایک کروڑ سے زائد خواتین ووٹ ڈالیں گی۔

پنجاب میں ووٹرز کی کل تعداد 2 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار 804 ہے۔ ان میں 1 کروڑ 12 لاکھ 98 ہزار 81 مرد ووٹرز اور 1 کروڑ 2 لاکھ 996 خواتین ووٹرز ہیں۔ اس کے علاوہ 727 ووٹر ٹرانس جینڈر ہیں۔