ملک میں کورونا کے 2 لاکھ 95 ہزار سے زیادہ نئے کیسز، 2 ہزار سے زیادہ اموات

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
 ملک میں  کورونا کی صورت حال مزید ابتر ہوتی جا رہی ہے
ملک میں کورونا کی صورت حال مزید ابتر ہوتی جا رہی ہے

 

 

 نئی دہلی

ملک میں کورونا وائرس کی تباہ کاری روکنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور اس کا حملہ مزید خوفناک شکل میں سامنے آ رہا ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز 24 گھنٹوں کے دوران 295041 کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ اس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس نے 2023 زندگیاں نگل لیں ۔ اعدادوشمار میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 167457 افراد شفایاب بھی ہوئے۔

 

اس طرح ملک میں کورونا کیسز کی کل تعداد 15616130 ہو گئی ہے، جن میں سے 13276039 مریض ٹھیک بھی ہو چکے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 182553 افراد موت کے منہ میں چلے گیۓ ۔ ملک میں فی الحال فعال کیسز کی تعداد 2157538 ہے اور 130119310 افراد کورونا ویکسین دی جا چکی ہے ۔

دوسری جانب انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے مطابق ملک میں 20 اپریل تک 271053392 نمونوں کی کورونا کے لئے جانچ کی جا چکی ہے، جبکہ گزشتہ روز 1639357 نمونوں کی جانچ کی گئی۔