ملک میں پچھلے 24 گھنٹے میں کووڈ۔19 کے 2 لاکھ 59 ہزار سے زیادہ نئے معاملے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-04-2021
بڑھتا خطرہ
بڑھتا خطرہ

 

 

وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک میں گذشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے 2 لاکھ 59 ہزار 170 نئے معاملوں کی اطلاع ہے ۔ اس طرح مجموعی طور پر کورونا کے معاملوں کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 53 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے، جبکہ ملک میں مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 80ہزار 530 تک پہنچ گئی ہے کیونکہ گذشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا سے ایک ہزار 761 کی موت ہو ئی ہے۔ اسی دوران ملک میں اب تک کووڈ سے بچاؤ کے 12کروڑ 71 لاکھ 29 ہزار ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ وزارت صحت نے کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران مستفدین کو 32 لاکھ 76 ہزار سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے، جبکہ کووڈ سے صحتیابی کی شرح 85 اعشاریہ پانچ چھ فیصد تک پہنچ گئی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹے میں ایک لاکھ 54 ہزار سے زیادہ مریض شفایاب ہوئے۔ وزارت صحت نے کہا ہے کہ اس بیماری سے ایک کروڑ 31 لاکھ مریض پہلے ہی شفایاب ہو چکے ہیں۔