مرادآباد۔گائے کا گوشت چھپایا:10 پولیس اہلکار معطل،

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 03-09-2025
مرادآباد۔گائے کا گوشت چھپایا:10 پولیس اہلکار معطل،
مرادآباد۔گائے کا گوشت چھپایا:10 پولیس اہلکار معطل،

 



مرادآباد (یوپی)مرادآباد میں دس پولیس اہلکاروں، بشمول ایک اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او)، کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے گائے کے گوشت کی اسمگلنگ کے ایک معاملے کو دبانے کے لیے ضبط شدہ گوشت دفنایا اور کار کو چھپا دیا، بجائے اس کے کہ وہ واقعے کی اطلاع اپنے اعلیٰ افسران کو دیتے-سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ستپال انٹل نے محکمہ جاتی انکوائری کے بعد معطلی کے احکامات جاری کیے، جس میں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ پولیس اہلکاروں نے ثبوت چھپانے کی کوشش کی تھی۔

افسران کے مطابق یہ واقعہ پیر کی رات پیش آیا جب یوپی-112 پولیس ٹیم نے پاکبڑا تھانہ حلقہ کے اُمری سبجی پور جنگل علاقے میں ایک مشکوک ہونڈا سِٹی کار کو روکا۔ تلاشی کے دوران گاڑی میں بڑی مقدار میں مبینہ گائے کا گوشت پایا گیا۔اعلیٰ سطح پر اطلاع دینے کے بجائے، پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر ایک گڑھا کھود کر گوشت کو دفنا دیا اور گاڑی کو کسی اور مقام پر منتقل کر دیا۔ایک پولیس ذریعے نے دعویٰ کیا، ’’کچھ اہلکاروں نے تو اسمگلروں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کی بھی کوشش کی

ایس ایس پی انٹل کو جب اس واقعے کی اطلاع ملی تو انہوں نے فوری طور پر تفتیش کا حکم دیا۔ اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) کی ٹیم نے ویٹرنری ماہرین کے ساتھ دفن کیا گیا گوشت نکالا اور اس کی تصدیق کی کہ یہ گائے کا گوشت ہے۔ اس کی تصدیق کے بعد ایس ایس پی نے تمام ملوث اہلکاروں کو فوراً معطل کر دیا۔

کار، جو محمد شامی ولد محلہ سادات، کندرکی کے نام پر رجسٹرڈ ہے، ضبط کر لی گئی ہے اور اسمگلنگ میں ملوث افراد کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ گوشت گجرولا سے کندرکی لے جایا جا رہا تھا۔اس دوران، ایس پی سٹی کنور رنوِجے سنگھ نے بدھ کے روز کہا کہ ملزم اسمگلروں کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

معطل کیے گئے افسران اور اہلکاروں میں پاکبڑا ایس ایچ او منوج کمار، چوکی انچارج (گروتھ سینٹر) انیل کمار، سب انسپکٹر مہاویر سنگھ اور تسلیم (یوپی-112)، ہیڈ کانسٹیبل بَنسَت کمار اور دھرمیندر کاسانا، کانسٹیبل محیت، منیش اور راہل (یوپی-112) اور کانسٹیبل ڈرائیور سونو سینی (یوپی-112) شامل ہیں۔