سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی ماہانہ چھٹی شریف

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی ماہانہ چھٹی شریف
سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی ماہانہ چھٹی شریف

 


آواز دی وائس، اجمیر

درگاہ اجمیر شریف میں سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی  کی ماہانہ چھٹی شریف منائ گئ ۔

سلطان الہند ،عطاۓ رسول ،خواجہ خواجگان ،غریب نواز حضرت خواجہ معین الدین چشتی رح کی ماہانہ چھٹی کے سلسلے میں سب سے بڑی تقریب اجمیر شریف میں منعقد ہوئ جس میں تقریباً 40ہزار کے قریب زایرین اور عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

awaz

چھٹی شریف کا خوبصررت منظر

آج صبح 9بجے درگاہ کے احاطہ نور میں روحانی تقریب کا آغازسید دستورسید فضیل چشتی کے تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کے بعد نے سید شاہین معینی نے شجرہ پڑھا اور سید ثاقب معینی اور سید زاہد معینی نے سید ظہور چشتی کی موجودگی میں سلام پیش کی۔

awaz

منقبت پڑھتے عقیدت مند

آخر پر انجمن خدام درگاہ خواجہ صاحب کے سربراہ سید معین حسین چشتی نے دعا مانگی۔ جس کے دوران رقعت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اگلے مہینے خواجہ صاحب کا عرس بھی ہے جس کی رو سے 29 جنوری کو درگاہ کے بلند دروازہ پر عرس کا روایتی جھنڈا چڑھے گا۔

awaz

ہزاروں زائرین و عقیدت مندوں کا مجمع

اور3 فروری سے باضابطہ درگاہ کا جنتی دروازہ کھلنے کے ساتھ ہی عرس شروع ہوگا۔ 8فروی کو سالانہ چھٹی شریف کی تقریب اور 11 فروری کو بڑے قل کے ساتھ ہی عرس کی تقریبات اختتام پزیر ہوں گی۔