تاج محل میں بندروں کے حملے سے سیاح پریشان

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 23-09-2022
 تاج محل میں بندروں کے حملے سے سیاح پریشان
تاج محل میں بندروں کے حملے سے سیاح پریشان

 

 

آگرہ: آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کا عملہ تاج محل میں سیاحوں کو بندروں کے حملے  سے بچانے کے لیے تعینات کئے گئے ہیں۔ لیکن دہشت کم نہیں ہوئی۔

بندر تیزی سے خوفناک ہوتے جا رہے ہیں اور سیاحوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ جمعرات کو ایک اور سیاح کو بندروں نے کاٹ لیا۔ مغربی بنگال کے رہنے والے 65 سالہ سلام تاج محل دیکھنے آئے تھا۔ مرکزی قبر پر جانے سے پہلے چمیلی فرش پر پہنچے ہی تھے کہ گیسٹ ہاؤس سے آنے والے بندروں نے انہیں گھیر لیا۔ ایک بندر نے انہیں کاٹ لیا۔

 سلام کے چلانے پر سی آئی ایس ایف اہلکاروں نے بندروں کا پیچھا کیا اور انہیں اسپتال لے گئے۔اب تک بندروں نے 10 دنوں میں 7 سیاحوں کو کاٹ لیا۔ بدھ کو ایک ہسپانوی سیاح کو تاج محل دیکھنے  آئے تھے، بندروں نے انہیں بھی کاٹ لیا۔

 تاج محل کا ٹکٹ خریدتے وقت ان کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا جس کی وجہ سے وہ گھبرا گئی۔ ہسپانوی سیاح کرسٹینا پر بدھ کو بندروں کے جھنڈ نے اس وقت حملہ کر دیا جب وہ ٹکٹ کاؤنٹر سے تاج محل کے لیے ٹکٹ خرید رہی تھیں۔

awazthevoice

ہسپانوی سیاح پر حملہ

 انہوں نے بھاگنے کی کوشش کی مگر ایک بندر نے انہیں کاٹ لیا، جس پر گائیڈ اسے ضلع اسپتال لے گئے۔  سیاح کرسٹینا کو اینٹی ریبیز انجکشن لگایا گیا ہے۔

ہسپانوی سیاح اپنے ساتھیوں کے ساتھ 19 ستمبر 2022 کی صبح تاج محل پہنچی تھی۔ تاج محل میں غیر ملکی سیاح موبائل سے فوٹو لے رہے تھے کہ بندروں نے خاتون سیاح پر حملہ کر کے ان کی ٹانگ کاٹ ڈالی۔

 فوٹوگرافر اور اے ایس آئی کے عملے نے ان کی ٹانگ پر پٹی باندھ دی۔

ہر روز صبح و شام بندروں کا ایک بڑا غول دسہرہ گھاٹ مندر سے کھانے کی تلاش میں تاج محل پہنچتا ہے۔ یہ بندر سیاحوں پر حملہ کرتے ہیں۔ مقامی لوگ بھی  ان بندروں سے پریشان ہیں۔

میونسپل کارپوریشن کو خط لکھنے کے بعد بھی جب بندر نہ پکڑے گئے تو اے ایس آئی کے اہلکاروں نے بندروں کو بھگانے کے لیے چار ملازمین کی ڈیوٹی لگائی لیکن بندروں کا حملہ پھر بھی نہیں رک رہا ہے۔ یہ واقعہ پیر کو دوبارہ پیش آیا۔