آبادی کی پالیسی پراز سرنوغورکرنا ضروری: بھاگوت

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 15-10-2021
آبادی کی پالیسی پراز سرنوغورکرنا ضروری: بھاگوت
آبادی کی پالیسی پراز سرنوغورکرنا ضروری: بھاگوت

 

 

 آواز دی وائس/ناگپور

دشہرہ کے موقع پرراشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھگت نے جمعہ کو ناگپور ہیڈ کوارٹر میں 'شاستر پوجا' کرنے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر کیشو بلیئر ہیڈگیواراور مادھو سداشیو گولوالکر کے مجسمے پر گلہائےعقیدت پیش کیا۔

دریں اثنا آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھگت نے اپنے خطاب میں کہا کہ آبادی کی پالیسی پر دوبارہ غور کیا جانا چاہیے۔ 

بھاگوت نے مزید کہا کہ یہ پالیسی سب پر یکساں طور پر لاگو ہونی چاہیے۔ ملک اور دنیا میں آبادی کا عدم توازن ایک مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس دن ہم آزاد ہوئے اس دن خوشی کے ساتھ ساتھ ہمیں دکھ کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا، وہ ملک کی تقسیم کا دکھ ہے۔

یہ ایک انتہائی افسوسناک تاریخ ہے ، لیکن ہمیں اس تاریخ کی سچائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ سب کے لیے جاننا ضروری ہے۔ سالمیت کی بحالی کے لیے تاریخ کا علم ہونا چاہیے۔

سنگھ کے سربراہ نے کہا کہ دشمنی اور علیحدگی پسندی جو تقسیم کا باعث بنی اسے دہرایا نہیں جانا چاہیے۔اور یہ باتیں بطور خاص نئی نسلوں کو جاننے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ ہمیں چھوٹی چھوٹی باتیں مثلاً رنگ،نسل،ذات وغیرہ کو بھول کر آگے بڑھنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہماری آزادی کا 75 واں سال چل رہا ہے۔ ہمیں 15 اگست 1947 کوغلامی سے نجات ملی تھی۔ ملک کو ترقی کی طرف گامزن کرنے کے لیے ہم نے ملک کی باگ ڈور اپنے ہاتھ میں سنبھالی۔

 ڈاکٹرموہن بھگت نے کہا کہ 'آزادی' سے 'آزادی' تک ہمارا سفر ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ دنیا میں ایسے عناصر موجود ہیں جن کے لیے ہندوستان کی ترقی ان کے ذاتی مفادات کے لیے نقصان دہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے شہریوں کو تاریخ و ثقافت کے ذیل میں گمراہ کیا جا رہا ہے۔

بھاگوت نے بٹ کوائن کے بارے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ اسے کون کنٹرول کرتا ہے۔

آر ایس ایس کے سربراہ نے کہاکہ ہماری ثقافت کسی کو اجنبی نہیں سمجھتی۔ اس کا عروج پوری دنیا میں مساوات لائے گا۔ اگر ہندوتوا بڑھتا ہے تو مخالفت کرنے والوں کی دکان بند ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایسا متعدد دفعہ دیکھا گیا ہے کہ ایک ریاست کی پولیس دوسری ریاست کی پولیس پر فائرنگ کرتی ہے۔ ہم نے ملک کو چلانے کے لیے ایک وفاقی ڈھانچہ بنایا ہے، لیکن لوگ وفاقی نہیں ہیں۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام لوگ برابر ہیں۔