مودی نے کہا ---- شاباش شامی

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 16-11-2023
مودی نے کہا ---- شاباش شامی
مودی نے کہا ---- شاباش شامی

 



نیو دہلی:   شاندار کھیل ___ شامی ، آنے والی نسلیں رکھیں گی یاد اس کارکردگی کو___ یہ پیغام ہے وزیراعظم نریندر مودی کا_ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں فتح پر_ جس میں وزیراعظم نریندر مودی نے سیمی فائنل کی جیت کو کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی کے سبب خاص قرار دیا _

اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں محمد شامی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس میچ میں اور پورے ورلڈ کپ میں محمد شامی کی بالنگ کو کرکٹ سے پیار کرنے والوں کی آنے والی نسلیں بھی سراہیں گی

ہندوستان نے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جہاں اس کا سامنا آسٹریلیا یا جنوبی افریقہ سے ہوگا۔

بدھ کو ممبئی کے وانکھیڑے سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انڈیا کے بیٹرز نے وراٹ کوہلی اور شریاس آیئر کی سینچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 398 رنز کا ہدف دیا تھا۔ اس ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 327 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ انڈیا کی جیت میں فاسٹ بالر محمد شامی نے انتہائی اہم کردار ادا کیا اور 57 رنز کے عوض سات وکٹیں حاصل کیں۔

 محمد شامی کو شاندار بولنگ پر ’پلیئر آف دا میچ‘ کے انعام سے نوازا گیا اور سوشل میڈیا پر بھی صارفین اُن کی کارکردگی پر انہیں داد و تحسین دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

 خیال رہے کہ محمد شامی اس ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بالر بن گئے ہیں۔ وہ اب تک میگا ایونٹ میں 23 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر چکے ہیں۔یہی نہیں محمد شامی ورلڈ کپ کے ایک میچ میں سات وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پانچویں بالر بھی بن گئے ہیں