مودی کا امریکی دورہ: افغانستان سے کیوں نہیں گزرا جہاز

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 22-09-2021
پی ایم کا امریکی دورہ: افغانستان سے کیوں نہیں گزرا جہاز
پی ایم کا امریکی دورہ: افغانستان سے کیوں نہیں گزرا جہاز

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

وزیراعظم کا طیارہ جو بدھ کے روز امریکہ کے لیے روانہ ہوا تھا ، افغانستان سے نہیں گزرا، یہ فیصلہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر لیا گیا۔

اس کے ساتھ ساتھ  اس نے امریکہ کے لیے اپنی نان اسٹاپ پرواز کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال کیا۔

این ایس اے اجیت ڈوول، سکریٹری خارجہ ہرش وردھن شرنگلا اور حکومت کے اعلیٰ عہدیدار بھی وزیراعظم کے ساتھ خصوصی طیارے میں امریکہ روانہ ہوئے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم مودی کی پرواز کے لیے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگی گئی۔ اسلام آباد سے منظوری کے بعد یہ راستہ وزیر اعظم کی پرواز کے لیے طے کیا گیا۔

  افغانستان سے گزرتا ہے ہندامریکی ہوائی راستہ

خیال رہے کہ ہندوستان کا امریکہ کے لیے ہوائی راستہ افغانستان سے گزرتا ہے۔اس کے بعد طیارے تاجکستان کی سرحد کے ذریعے شمالی بحر اوقیانوس کے اوپر اڑتے ہیں۔

تاہم امریکہ کے مختلف شہروں میں جانے والی پروازیں اپنے روٹ میں کچھ تبدیلیاں کرتی ہیں۔

امریکہ تک پہنچنے میں A-1 کو زیادہ وقت لگے گا۔

وزیر اعظم کے خصوصی طیارے کو نئی دہلی سے نان اسٹاپ فلائٹ میں 15 گھنٹے لگیں گے۔ تاہم افغانستان کی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کی وجہ سے اس میں چند گھنٹوں کا اضافہ ہوا ہے۔

افغانستان پر مکمل قبضے کے بعد طالبان نے 16 اگست2021 سے تجارتی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی۔  حکومت ہن نے ایئرلائن کمپنیوں کو ایک مشورہ بھی جاری کیا ہے کہ وہ افغانستان کی فضائی حدود سے پرواز نہ کریں۔

پاکستان نے 2019 میں اجازت نہیں دی

اس سے قبل ، 2019 میں ، پاکستان نے صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی کے خصوصی طیارے کو اپنی فضائی حدود میں اڑنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

یہ فیصلہ پاکستان نے جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے لیا۔ اس وقت وزیر اعظم مودی جرمنی جا رہے تھے اور صدر کووند آئس لینڈ جا رہے تھے۔

پاکستان آرٹیکل 370 کے خاتمے کی مخالفت کر رہا تھا۔ پاکستان کی وزارت خارجہ نے 2019 میں جاری ایک بیان میں کہا تھا ، 'ہم نے جموں و کشمیر کی صورتحال اورہندوستان کے دباؤ والے رویے ، لوگوں کے حقوق کی فکر کی وجہ سے ہندوستان کے وزیر اعظم کے طیاروں کو ہماری سرزمین سے گزرنے کی اجازت نہیں دی۔ ہم نے اپنا فیصلہ ہندوستانی ہائی کمیشن کو بھی پہنچا دیا ہے۔

ہندوستان کا آئی سی اے او میں احتجاج

اس وقت ہندوستان نے وزیر اعظم اور صدر کے طیاروں کو فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہ دینے پر بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او) میں پاکستان کے خلاف احتجاج درج کرایا۔

دریں اثنا پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا کے دوران ، ہندوستان نے اپنے طیارے کو اس کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دی تھی۔ وزیراعظم کا طیارہ جدید دفاعی نظام سے لیس ہے۔

وزیر اعظم مودی کے ساتھ اعلیٰ سطحی وفد کو لے جانے والا طیارہ بدھ کی صبح ایئر فورس کے تکنیکی ایئربیس سے روانہ ہوا۔

پہلی بار ہندوستان کے وی وی آئی پی طیاروں کو ایئر انڈیا ون (اے آئی -1) کال سائن دیا گیا ہے۔

ایڈوانسڈ ڈیفنس سسٹم حال ہی میں ترمیم شدہ بوئنگ 777 ایکسٹرا رینج (B-777 ER300) میں وی وی آئی پی آپریشنز کے لیے لگایا گیا ہے۔

مودی کی ہوگی امریکی صدر اور نائب صدر سے ملاقات

امریکہ روانگی سے قبل پی ایم مودی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ امریکہ کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کا موقع ہوگا۔

پی ایم مودی نے کہا ، 'میں امریکہ کے محترم صدر جو بائیڈن کی دعوت پر 22-25 ستمبر 2021 تک امریکہ کا دورہ کروں گا۔ اس دوران میں صدر بائیڈن کے ساتھ عالمی اسٹریٹجک شراکت داری اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کروں گا۔ میں نائب صدر کملا حارث سے بھی ملنے کا منتظر ہوں۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے مواقع پر حارث کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مودی کی کواڈ سمٹ میں بھی شرکت

وزیر اعظم نے کہا کہ میں ذاتی طور پر صدر بائیڈن ، آسٹریلیا کے وزیر اعظم سکاٹ موریسن اور جاپان کے وزیر اعظم یوشی ہائیڈے سوگا کے ساتھ کواڈ لیڈرز سمٹ میں شرکت کروں گا۔

یہ کانفرنس اس سال مارچ میں منعقد ہونے والی ورچوئل سمٹ کے نتائج کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کرے گی۔ نیز ، انڈو پیسیفک خطے کے لیے ہمارے مشترکہ وژن کی بنیاد پر اٹھائے جانے والے مستقبل کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔