تاریخ میں مودی کا دور سنہری حروف سے لکھا جائے گا: امت شاہ

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 27-05-2025
تاریخ میں مودی کا دور سنہری حروف سے لکھا جائے گا: امت شاہ
تاریخ میں مودی کا دور سنہری حروف سے لکھا جائے گا: امت شاہ

 



ممبئی/ آواز دی وائس 

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کا اب تک کا 11 سالہ دور اقتدار تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

شاہ نے یہاں مادھو باغ لکشمی نارائن مندر کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر گجراتی زبان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ "ایک چٹکی سندور" کی اہمیت نہیں جانتے تھے، انہیں 'آپریشن سیندور' کے ذریعے اس کی حقیقت سے آگاہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مودی نے بطور وزیراعظم 11 سال مکمل کر لیے ہیں۔ گجرات کا بیٹا ملک کی ترقی، اقتصادی بلندی اور قومی سلامتی کے لیے پرعزم ہے۔ قومی سلامتی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سبق سکھایا گیا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے لوگوں کو ہندوستانی ہونے پر فخر محسوس کرایا ہے اور بیرون ملک ہندوستانی پاسپورٹ کی اہمیت میں اضافہ کیا ہے۔

شاہ نے کہا کہ یہ مضبوط سیاسی عزم ہی کا نتیجہ ہے کہ مودی کے دور میں ایودھیا میں رام مندر اور کاشی وشوناتھ کوریڈور کی تعمیر ممکن ہو سکی۔

انہوں نے ممبئی کے وسط میں واقع مادھو باغ لکشمی نارائن مندر کے انتظام میں ٹرسٹیوں کی کوششوں کو سراہا۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ اس ادارے میں سماجی خدمت کا جذبہ ہے، جس نے اسے ایک ثقافتی، مذہبی اور سماجی سرگرمیوں کا مرکز بنا دیا ہے۔