نئی دہلی/ آواز دی وائس
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے 1943 میں آج ہی کے دن پورٹ بلیئر میں ترنگا لہرانے کے تاریخی موقع پر نیتاجی سبھاش چندر بوس کو یاد کیا۔ وزیرِ اعظم مودی نے کہا کہ یہ لمحہ ہم سب کو یاد دلاتا ہے کہ آزادی محض خواہش سے حاصل نہیں ہوتی، بلکہ قوت، محنت، انصاف اور منظم عزم سے اس کی تشکیل ہوتی ہے۔
آزاد ہند فوج، جسے ‘انڈین نیشنل آرمی’ بھی کہا جاتا ہے، کے سربراہ نیتاجی سبھاش چندر بوس نے 30 دسمبر 1943 کو پورٹ بلیئر میں پہلی بار قومی پرچم لہرایا تھا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیرِ اعظم مودی نے کہا کہ آج ہی کے دن 1943 میں نیتاجی سبھاش چندر بوس نے بے مثال جرأت اور بہادری کے ساتھ پورٹ بلیئر میں ترنگا لہرایا تھا۔ وہ لمحہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ آزادی صرف ایک آرزو نہیں، بلکہ قوت، محنت، انصاف اور منظم عزم سے اس کی تشکیل ہوتی ہے۔