دہرادون/ آواز دی وائس
وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کی شام دہرادون کے قریب جولی گرانٹ ہوائی اڈے پر پہنچے۔ مودی اتراکھنڈ کے ان مختلف علاقوں میں حالیہ قدرتی آفات سے متاثرہ مقامات پر جاری راحت، بچاؤ اور بازآبادکاری کاموں کا جائزہ لیں گے۔
وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے ہوائی اڈے پر مودی کا استقبال کیا۔
دھامی نے سوشل میڈیا پر یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفت کی اس مشکل گھڑی میں وزیر اعظم مودی کا ریاست کے عوام کے درمیان موجود ہونا متاثرین کے تئیں ان کی گہری حساسیت کو ظاہر کرتا ہے۔
اس مانسون سیزن میں ریاست کے مختلف علاقوں جیسے اُترکاشی ضلع میں دھرالی-ہرشیل، چمولی میں تھرالی، باگیشور میں کپکوٹ، اور پوڑی میں سینجی میں مسلسل بارش، بادل پھٹنے، سیلاب اور زمین کھسکنے جیسی قدرتی آفات سے بھاری تباہی ہوئی ہے۔
تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، اس سال 1 اپریل سے اب تک ریاست میں قدرتی آفات کے واقعات میں 81 افراد جان گنوا بیٹھے ہیں جبکہ 94 دیگر لاپتہ ہیں۔ ان آفات میں 80 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔