یوم بحریہ پر مودی:ہمیں ملک کی خدمت میں ہندوستانی بحریہ کی مثالی شراکت پر فخر ہے

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 04-12-2021
یوم بحریہ پر مودی:ہمیں ملک کی خدمت میں ہندوستانی بحریہ کی مثالی شراکت پر فخر ہے
یوم بحریہ پر مودی:ہمیں ملک کی خدمت میں ہندوستانی بحریہ کی مثالی شراکت پر فخر ہے

 

 

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم بحریہ پر ملک کی سمندری سرحد کی حفاظت کرنے والے فوجیوں کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں پی ایم مودی نے لکھا ہے کہ ہمیں ملک کی خدمت میں ہندوستانی بحریہ کی مثالی شراکت پر فخر ہے۔

ہماری بحریہ کے اہلکار قدرتی آفات جیسے بحرانی حالات کو کم کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ نیوی ڈے کا اہتمام ہر سال 4 دسمبر کو کیا جاتا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ نیوی ڈے سے ایک دن پہلے ایڈمرل ہری کمار نے پہلی بار ہندوستانی بحریہ کے سربراہ کے طور پر پریس کانفرنس کی۔

اس دوران انہوں نے کہا تھا کہ اگلے دس سال ہندوستانی بحریہ کے لیے بہت اہم ہوں گے۔ ان دس سالوں میں ہندوستانی بحریہ کے پاس نئے جنگی جہاز اور آبدوزیں ہوں گی۔

اس کے علاوہ چین کی بحریہ کی بڑھتی ہوئی طاقت سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملکی بحریہ کے لیے 39 جنگی جہاز اور آبدوزیں بنائی جا رہی ہیں۔ ان کے مطابق، وہ میک ان انڈیا کے تحت تیار کیے جا رہے ہیں جو ملک کو خود کفیل ہندوستان کی طرف لے جاتا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے عسکری امور کے محکمے کی تشکیل کے حوالے سے بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کی آزادی کے بعد سب سے بڑی فوجی اصلاحات ہوںگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سی ڈی ایس کے عہدہ کا قیام بھی اس سمت کی ایک اہم کڑی ہے۔

اس سے جہاں بیوروکریسی کے چینلج کم ہوں گے وہیں تیزی سے فیصلے ہوں گے جو ملک کے لیے بہت اہم ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سی بی آئی کے علاوہ بحریہ بھی خفیہ معلومات کے لیک ہونے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

اس لیے اس پر تبصرہ کرنا درست نہیں ہوگا۔ غور طلب ہے کہ انہوں نے چند روز قبل یہ عہدہ سنبھالا تھا۔