دہشت گردی پر دنیا کو ہندوستان کا پیغام دے کر لوٹے کثیر الجماعتی وفود سے مودی کی ملاقات

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 11-06-2025
دہشت گردی پر دنیا کو ہندوستان کا پیغام دے کر لوٹے کثیر الجماعتی وفود سے مودی کی ملاقات
دہشت گردی پر دنیا کو ہندوستان کا پیغام دے کر لوٹے کثیر الجماعتی وفود سے مودی کی ملاقات

 



نئی دہلی: دنیا کو دہشت گردی پر ہندوستان کا پیغام اور نظریہ واضح کرنے کے بعد وطن واپس لوٹنے والے ساتوں کثیر الجماعتی وفود کے اراکین نے منگل کے روزیہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور مختلف ممالک میں اپنی میٹنگوں اور بات چیت کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم مودی نے مختلف ممالک کے دورے پر گئے وفود کے اراکین کی اپنی رہائش گاہ 7، لوک کلیان مارگ پر میزبانی کی۔وفود کے ارکان نے مختلف ممالک میں سیاسی قیادت، مختلف شعبوں کے ماہرین، تنظیموں، تھنک ٹینکس، میڈیا اور ہندوستانی برادری کے ساتھ اپنی ملاقاتوں اور بات چیت سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے وفود کے ارکان کے لیے عشائیے کا اہتمام کیا۔ اس سے قبل وفود کے ارکان نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے بھی ملاقات کی تھی اور انہیں اس بارے میں معلومات فراہم کی تھیں۔