نئی دہلی/ آواز دی وائس
این ڈی اے حکومت کے 11 سال مکمل ہونے پر وزیراعظم نریندر مودی نے 'نمو ایپ' پر ایک خاص سروے ’جن من سروے‘ کی شروعات کی ہے۔ سروے کی لانچنگ کے محض 26 گھنٹوں میں ہی لوگوں نے اس پر زبردست ردعمل دیا۔ پورے ملک سے پانچ لاکھ سے زائد لوگوں نے اپنی رائے دی۔
وزیراعظم مودی نے 9 جون کو تمام لوگوں سے اس سروے میں حصہ لینے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے نمو ایپ پر سروے کا لنک شیئر کیا تھا۔
وزیراعظم مودی نے ٹویٹ کر کہا تھا کہ آپ کی رائے سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ نمو ایپ پر اس سروے میں حصہ لیں اور ہمیں بتائیں کہ آپ گزشتہ 11 برسوں میں ہندوستان کی ترقیاتی یاترا کو کیسے دیکھتے ہیں۔
جن من سروے کیا ہے؟
در اصل، مودی حکومت اس ’جن من سروے‘ کے ذریعے لوگوں کے خیالات اور تجاویز جاننا چاہتی ہے۔ سروے میں حصہ لینے کے لیے لوگ نمو ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، یا پھر 1800 20 90 920 پر مسڈ کال دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ نمو پورٹل پر جا کر بھی سروے میں حصہ لیا جا سکتا ہے، جہاں فون نمبر درج کر کے یا کیو آر کوڈ اسکین کر کے لنک ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
صرف 26 گھنٹوں میں 5 لاکھ سے زائد ردعمل
سب سے خاص بات یہ ہے کہ سروے کی شروعات کے صرف 26 گھنٹوں میں ہی زبردست ردعمل دیکھنے کو ملا۔ پانچ لاکھ سے زیادہ لوگوں نے اپنی رائے دی۔ جن ریاستوں سے سب سے زیادہ ردعمل آیا، ان میں
اتر پردیش – 1,41,150
مہاراشٹر – 65,000
تمل ناڈو – 43,590
گجرات – 43,590
ہریانہ – 29,985
سروے میں پوچھے گئے سوالات
گزشتہ دہائی میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ہندوستان کا رویہ کس طرح بدلا ہے؟
قومی سلامتی کے خطرات کے خلاف حکومت کے اقدامات کے بعد آپ بطور شہری کتنا محفوظ محسوس کرتے ہیں؟
کیا آپ کو لگتا ہے کہ آج ہندوستان کی آواز بین الاقوامی سطح پر پہلے سے زیادہ سنی جاتی ہے؟
آپ کے مطابق 2014 کے بعد سے کون سا واقعہ ہندوستان کے لیے سب سے اہم رہا ہے؟
گزشتہ 12 مہینوں میں آپ نے کون سی ’ڈیجیٹل انڈیا‘ سروس یا پراڈکٹ کا سب سے زیادہ استعمال کیا ہے؟
خواتین کی قیادت والے ترقیاتی نظریے کے تحت آپ نے کون سے اہم بدلاؤ دیکھے ہیں؟
اسکل انڈیا‘، ’اسٹارٹ اپ انڈیا‘ اور تعلیمی اصلاحات جیسی سرکاری مہمات نے نوجوانوں کے لیے مواقع کس حد تک بڑھائے ہیں؟
میک اِن انڈیا‘ مہم نے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو کس طرح متاثر کیا ہے، اس پر آپ کی کیا رائے ہے؟
آپ کو کن باتوں نے ہندوستانی ثقافت اور ورثے پر فخر کرنے اور اس سے جڑاؤ محسوس کرنے پر مجبور کیا؟
ہندوستان کی ترقی کے لیے آپ کو کون سا نظریہ سب سے زیادہ ہم آہنگ لگتا ہے؟
حکومت اور قومی ترقی کے حوالے سے آپ کو کون سی پہل حقیقی معنوں میں تبدیلی لانے والی لگتی ہے؟
گزشتہ چند سالوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے آپ یا آپ کے خاندان کو کون سا فائدہ پہنچا ہے؟
آپ اپنے علاقے میں عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنے مقامی اور قومی نمائندوں کی موجودگی اور ردعمل کا اندازہ کیسے لگائیں گے؟
آپ ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کی سمت میں ہوئی پیش رفت کو اپنی امنگوں سے کیسے جوڑ کر دیکھتے ہیں؟
آپ ہندوستان کی ترقیاتی یاترا میں حصہ لینے کے لیے کس حد تک متاثر اور شامل محسوس کرتے ہیں؟