امریکہ میں طوفان سے ہلاکتوں اور تباہی پر مودی کا اظہار افسوس

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
امریکہ میں طوفان سے ہلاکتوں اور تباہی پر مودی کا اظہار افسوس
امریکہ میں طوفان سے ہلاکتوں اور تباہی پر مودی کا اظہار افسوس

 

 

نئی دہلی: امریکہ اس وقت سب سے بڑے طوفان سے لڑ رہا ہے۔ سمندری طوفان ایان کی وجہ سے امریکا کا پورا جنوب مشرقی علاقہ تباہ ہورہا ہے۔

فلوریڈا میں اتنی تباہی ہے کہ دل دہلا دینے والا ہے۔ اب یہ طوفان جنوبی کیرولینا کی طرف بڑھ رہا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو امریکی صدر جو بائیڈن کے تئیں اپنی گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

ایک ٹویٹ میں مودی نے کہا، 'میں سمندری طوفان ایان سے ہونے والے جانی نقصان اور تباہی پر صدر جو بائیڈن سے گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ اس مشکل وقت میں ہمارے جذبات امریکی عوام کے ساتھ ہیں۔

ایان کی وجہ سے صرف فلوریڈا میں 66 اور شمالی کیرولائنا میں سمندری طوفان سے متعلقہ واقعات کے نتیجے میں چار ہلاکتیں ہوئیں۔

ہلاکتوں کے اعدادوشمار ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے مرتب کیے ہیں اور ان کے مطابق طوفان کے بعد آنے والے سیلاب میں ڈوبنے سے متعدد افراد ہلاک ہوئے۔ طاقتور طوفان نے مغربی کیوبا، فلوریڈا اور جنوبی کیرولینا میں تباہی مچا دی ہے۔