مودی نے ترکیہ کے صدرمنتخب ہونے پر اردغان کو مبارکباد دی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 29-05-2023
مودی نے ترکیہ کے صدرمنتخب ہونے پر اردغان کو مبارکباد دی
مودی نے ترکیہ کے صدرمنتخب ہونے پر اردغان کو مبارکباد دی

 

 نئی دہلی : وزیراعظم جناب نریندرمودی نے رجب طیب اردغان کو ترکیہ کے دوبارہ انتخاب میں صدرمنتخب ہونے پرمبارکباد دی ہے ۔

ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا: ‘‘ترکیہ کے دوبارہ صدرمنتخب ہونے پر کو مبارکباد!مجھے پورا بھروسہ ہے کہ آنے والے دنوں میں ہمارے دوطرفہ تعلقات اور عالمی امورپرتعاون جاری رہے گا اوراس میں مزید اضافہ ہوگا۔