دو روزہ دورے پر ارجنٹینا پہنچےمودی

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 05-07-2025
 دو روزہ دورے پر ارجنٹینا پہنچےمودی
دو روزہ دورے پر ارجنٹینا پہنچےمودی

 



بیونس آئرس/ آواز دی وائس
وزیرِ اعظم نریندر مودی دو روزہ دورے پر ارجنٹینا پہنچ گئے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ وہ ارجنٹینا کے صدر جیویر مائلی سے ملاقات کریں گے اور تجارت، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلۂ خیال کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان لیتھیم سپلائی سمیت کئی اہم معاہدوں پر دستخط ہونے کی توقع ہے۔
دو طرفہ مذاکرات اور معاہدوں کی امید
وزیرِ اعظم مودی اور ارجنٹینا کے صدر مائلی کے درمیان ہونے والی دو طرفہ بات چیت میں دفاع، توانائی، جوہری تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری جیسے اہم امور پر گفتگو کی جا سکتی ہے۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان لیتھیم سپلائی کو لے کر بھی ایک اہم معاہدہ طے پانے کا امکان ہے، جو ہندوستان کی توانائی کی ضروریات کے لحاظ سے بے حد اہم تصور کیا جا رہا ہے۔
ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو سے ارجنٹینا تک کیسا رہا سفر؟
اس سے پہلے وزیرِ اعظم مودی ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے دورے پر تھے، جہاں انہوں نے وزیرِ اعظم کملا پرساد بیسسَر کے ساتھ بات چیت کی اور چھ دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کیے۔ یہ معاہدے بنیادی ڈھانچے، دواسازی اور ثقافتی تبادلے جیسے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے کیے گئے۔
وزیرِ اعظم مودی کے ارجنٹینا کے اس سفر کو ہندوستان-ارجنٹینا تعلقات میں ایک نئے دور کی شروعات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان 2019 میں اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی گئی تھی، اور یہ دورہ اس شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔
برازیل جائیں گے وزیرِ اعظم مودی
وزیرِ اعظم نریندر مودی ارجنٹینا کے دورے کے بعد برازیل روانہ ہوں گے، جہاں وہ 17ویں برِکس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور ایک سرکاری دورے پر بھی رہیں گے۔ اس سے پہلے وہ ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے دورے پر تھے، جہاں انہیں ملک کا اعلیٰ ترین سول اعزاز ’’دی آرڈر آف دی ریپبلک آف ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو‘‘ دیا گیا۔ یہ اعزاز پہلی بار کسی غیر ملکی رہنما کو دیا گیا ہے۔