مودی اور جو بائیڈن نے پیش کی رمضان کی مبارکباد

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-04-2021
وزیراعظم مودی اورامریکی صدربائیڈن
وزیراعظم مودی اورامریکی صدربائیڈن

 

 

نئی دہلی.

وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر جو بائیڈن نے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی ہے۔ اس موقع پر کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی رمضان المبارک پر مسلمانوں کومبارکباد دی۔

 

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے اس بار رمضان مختلف ہوگا۔

 

وزیر اعظم مودی نے ٹویٹر کے ذریعےمسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی ہے۔ اپنے ٹویٹر ہینڈل کے ذریعے انہوں نے رمضان کے موقع پر ایک خوبصورت کارڈ بھی شیئر کیا ہے۔

 

دوسری طرف ، جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ اچھا وقت آرہا ہے ، ہر ایک کو ویکسین دیاجائے۔ کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن اور امریکی خاتون اول نے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب مشکل وقت میں کورونا کی وبا کا سامنا کر رہے ہیں۔

 

اس سال وائٹ ہاؤس میں رمضان المبارک کی تقریبات مجازی ہوں گی۔ انہوں نے کہا ، امریکہ میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک غلط ، ناقابل قبول اور ختم ہونا چاہئے۔ (ان پٹ ایجنسی)