مدھیہ پردیش:لاپتہ آرمی کیپٹن کی لاش دریا سے برآمد

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 19-08-2022
     مدھیہ پردیش:لاپتہ آرمی کیپٹن کی لاش  دریا سے برآمد
مدھیہ پردیش:لاپتہ آرمی کیپٹن کی لاش دریا سے برآمد

 

 

نرمداپورم (مدھیہ پردیش): مدھیہ پردیش کے نرمداپورم کے پچمڑھی میں تربیتی کورس کے دوران کیرالہ سے تعلق رکھنے والے ایک آرمی کیپٹن کے لاپتہ ہونے کے تین دن بعد، اس کی لاش ضلع ایک ندی سے برآمد ہوئی،

پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ تحقیقات جادی ہے- مکھن نگر سب ڈویژنل پولیس آفیسر (ایس ڈی او پی) مدن موہن سمر نے بتایا کہ کیرالہ کے ارناکولم ضلع کے ممنگلم سے تعلق رکھنے والے کیپٹن نرمل سیواراجن (32) پچمڑھی کے آرمی ایجوکیشن کور (اے ای سی) سنٹر میں تربیت حاصل کر رہے تھے جب وہ لاپتہ ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ کیپٹن جبل پور میں تعینات لیفٹیننٹ اپنی بیوی سے ملنے کے بعد 15 اگست کو واپس پچمڑھی جا رہے تھے تو گاڑی بچواڑا ندی میں گر گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی صرف تین ماہ قبل ہوئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوجی افسر کی گاڑی بھی ان کے جسم سے تقریباً دو کلومیٹر دور دریا میں موجود تھی۔ مکھن نگر پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر ہیمنت شریواستو نے کہا کہ کیپٹن اپنی کار کے ساتھ ندی میں گر گیا