بینکاک / آواز دی وائس
تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں جاری مس یونیورس مقابلے کا نتیجہ آج سامنے آ گیا۔ مس میکسیکو فاطمہ بوش کو اس سال مس یونیورس کا تاج پہنایا گیا۔ فرسٹ رنر اپ مس تھائی لینڈ رہیں۔ وہیں اس سال ہندوستان کی طرف سے مس یونیورس مقابلے میں گئی منیکا وشواکرمہ ٹاپ 12 ممالک میں جگہ نہیں بنا سکیں۔ ہندوستان کے ریاست راجستھان سے تعلق رکھنے والی منیکا سوِم سوٹ راؤنڈ کے بعد باہر ہو گئیں۔
مس میکسیکو سے پیجینٹ ڈائریکٹر کی بحث
۔4 نومبر کو سیشنگ تقریب کے دوران فاطمہ بوش کی تھائی لینڈ کے پیجینٹ ڈائریکٹر نواٹ اتسراگریسل سے تلخ کلامی ہو گئی تھی۔ ڈائریکٹر نے فاطمہ کو "ڈمب ہیڈ" یعنی بے وقوف کہہ کر ڈانٹا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ فاطمہ تھائی لینڈ کو پروموٹ کرنے والی پوسٹس نہیں کر رہیں، اور غصے میں انہوں نے عوام کے سامنے فاطمہ کو بے وقوف کہہ دیا۔ اس پر فاطمہ ناراض ہو گئیں اور انہوں نے ڈائریکٹر سے کہا کہ وہ خواتین کا احترام نہیں کر رہے۔ اس کے بعد ڈائریکٹر نے سیکیورٹی کو کہہ دیا کہ انہیں باہر نکال دیں۔
فاطمہ نے خود کو بہت بے عزت محسوس کیا اور وہ مس یونیورس 2024 اور کئی دیگر مقابلہ کرنے والی لڑکیوں کے ساتھ واک آؤٹ کر گئیں۔ اس جھگڑے کے بعد ان کا مس یونیورس جیتنا خود ایک بڑی بحث کا موضوع ہے۔
فاطمہ بوش کون ہیں؟
۔25 سالہ فاطمہ بوش فرناندیز میکسیکو کے صوبے ٹیباسکو کے شہر سانتیاگو دے ٹیپا کی رہنے والی ہیں۔ وہ ٹیباسکو کی پہلی مس یونیورس میکسیکو ہیں۔ 13 ستمبر 2025 کو گواڈالاجارا میں فاطمہ نے یہ جیت حاصل کی تھی۔ فاطمہ نے میکسیکو کی آئیبیرو-امیریگانو یونیورسٹی سے فیشن ڈیزائننگ کی تعلیم حاصل کی۔ وہ ایک ماڈل اور ڈیزائنر ہیں۔ 2018 میں انہوں نے ٹیباسکو میں "فلور دے اورو" کا ٹائٹل بھی جیتا، جس سے ان کے کیریئر کا آغاز ہوا۔