آواز دی وائس، کولکاتہ
وزارت داخلہ نے کہا کہ مشنریز آف چیرٹی(MOC) کا ایف سی آر اے رجسٹریشن گذشتہ روز 7 جنوری 2022 کو بحال کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ مشنریز آف چیریٹی (MOC) کی ایف سی آر اے رجسٹریشن کی تجدید کے لیے فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن ایکٹ (FCRA) کے تحت تجدید کی درخواست ایف سی آر اے 2010 اور فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن رولز (FCRR) کے تحت اہلیت کی شرائط کو پورا نہ کرنے پر کی جانی تھی۔گذشتہ برس 25 دسمبر2021 کواس کا رجسٹریشن مسترد کر دیا گیا تھا۔
وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ مشنریز آف چیریٹی (ایم او سی) سے تجدید کے اس انکار پر نظرثانی کے لیے کوئی درخواست یا نظرثانی کی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔
مشنریز آف چیریٹی (ایم او سی) کو ایف سی آر اے کے تحت رجسٹر کیا گیا تھا اور اس کی رجسٹریشن 31 اکتوبر 2021 کو درست تھی۔
وزارت داخلہ نے یہ بھی کہا تھا کہ بعد میں دیگر ایف سی آر اے ایسوسی ایشنز کے ساتھ جن کی تجدید کی درخواستیں زیر التواء تھیں، اس کی میعاد کو 31 دسمبر 2021 تک بڑھا دیا گیا۔
تاہم، ایم او سی کی تجدید کی درخواست پر غور کرتے ہوئے، کچھ منفی ان پٹ دیکھے گئے۔ ریکارڈ پر موجود ان معلومات کو مدنظر رکھتے ہوئے، ایم او سی کی تجدید کی درخواست منظور نہیں کی گئی۔ ایم او سی کی ایف سی آر اے رجسٹریشن 31 دسمبر 2021 تک درست تھی۔
وزارت داخلہ نے ایم او سی کا کوئی اکاؤنٹ منجمد نہیں کیا۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے مطلع کیا ہے کہ ایم او سی نے خود ایس بی آئی کو اپنے کھاتوں کو منجمد کرنے کی درخواست بھیجی تھی۔
مشنریز آف چیریٹی کی بنیاد مدر ٹریسا نے 7 اکتوبر 1950 کو رکھی تھی۔ 12 دسمبر کو، تنظیم پر گجرات فریڈم آف ریلیجن ایکٹ 2003 کے تحت مبینہ طور پر ہندو مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور عیسائی مذہب کی نوجوان لڑکیوں کو وڈودرا میں چلنے والے شیلٹر ہوم میں لے جانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ایم او سی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم اپنے خیر خواہوں کی تشویش کی تعریف کرتے ہیں اور کرسمس اور نئے سال کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ مشنریز آف چیریٹی کی ایف سی آر اے رجسٹریشن کو نہ تو معطل کیا گیا ہے اور نہ ہی منسوخ کیا گیا ہے۔