نئی دہلی:یومِ آزادی کے موقع پر جمعہ کے روز لال قلعہ پر منعقد ہونے والی تقریب میں آنے والے خصوصی مہمانوں، مدعوئین اور عوام کی سہولت کے لیے دہلی میٹرو اپنی تمام لائنوں اور تمام ٹرمینل اسٹیشنز سے صبح 4:00 بجے اپنی خدمات شروع کرے گی دہلی میٹرو کی جانب سے بدھ کے روز جاری پریس ریلیز کے مطابق 15 اگست کو صبح 6:00 بجے تک تمام لائنوں پر 30 منٹ کے وقفے سے ریل خدمات دستیاب رہیں گی اور اس کے بعد دن بھر معمول کے مطابق چلیں گی۔
یومِ آزادی کی تقریب میں شامل ہونے کے لیے جن لوگوں کے پاس وزارتِ دفاع کی طرف سے جاری کردہ اصل دعوت نامہ ہوگا، انہیں ڈی ایم آر سی کی جانب سے فراہم کردہ خصوصی کیو آر ٹکٹوں کا استعمال کرکے تقریب کے مقام تک آنے جانے کی سہولت دی جائے گی۔
لال قلعہ، جامع مسجد اور دلی گیٹ میٹرو اسٹیشن تقریب کے سب سے قریب ہیں۔ اس سفر کا خرچ وزارتِ دفاع کی جانب سے ڈی ایم آر سی کو ادا کردیاجائے گا۔