محکمہ موسمیات کا الرٹ، ہوگی تیز بارش، گرمی سے ملے گی راحت

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 14-06-2022
محکمہ موسمیات کا الرٹ،  ہوگی تیز بارش، گرمی سے  ملے گی راحت
محکمہ موسمیات کا الرٹ، ہوگی تیز بارش، گرمی سے ملے گی راحت

 

 

نئی دہلی: ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ شمال مغربی ہندوستان کے کچھ حصوں کو پیر کو شدید گرمی کی لہر کا سامنا کرنا پڑا، حالانکہ ملک کے باقی حصوں میں ہیٹ ویو کے حالات کم ہوگئے ہیں۔ ہریانہ، دہلی، اتر پردیش، بہار، جھارکھنڈ اور اڈیشہ کے کچھ حصوں میں گرمی کی لہر ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 15 سے 16 جون تک چلچلاتی دھوپ سے بڑی راحت ملنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ڈی نے کہا کہ مسلسل مغربی ڈسٹربنس اور نچلی سطح کی مشرقی ہواؤں کے زیر اثر مغربی ہمالیائی خطہ اور ملحقہ میدانی علاقوں (پنجاب، ہریانہ، دہلی اور راجستھان) میں 13 جون سے 15 جون تک بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ .

آئی ایم ڈی نے 16 جون اور 17 جون کو مغربی ہمالیائی خطے میں بڑے پیمانے پر بارش اور پنجاب، ہریانہ، دہلی اور مشرقی اتر پردیش میں بہت زیادہ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ آئی ایم ڈی نے کہا ’’جموں، کشمیر، لداخ، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، شمالی پنجاب اور شمالی ہریانہ میں 16 جون کو شدید بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 16 جون سے 22 جون کے درمیان زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے کم ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، "ہفتے (16 جون سے 22 جون) کے دوران، ملک کے کسی بھی حصے میں گرمی کی لہر کا کوئی امکان نہیں ہے۔" مانسون کے تناظر میں، آئی ایم ڈی نے کہا کہ اگلے دو دنوں میں تلنگانہ، آندھرا پردیش، اڈیشہ، مغربی بنگال، جھارکھنڈ اور بہار کے کچھ مزید حصوں میں مانسون کے آگے بڑھنے کے لیے حالات سازگار رہیں گے۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ شدید بارش کا موجودہ سلسلہ شمال مشرقی اور ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم میں مزید پانچ دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔