محبوبہ مفتی نے وزیراعظم سے ایران میں پھنسے طلبہ کو واپس لانے کی اپیل کی

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 07-03-2026
محبوبہ مفتی نے وزیراعظم سے ایران میں پھنسے طلبہ کو واپس لانے کی اپیل کی
محبوبہ مفتی نے وزیراعظم سے ایران میں پھنسے طلبہ کو واپس لانے کی اپیل کی

 



سری نگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کو وزیراعظم نریندر مودی سے اپیل کی کہ ایران میں پھنسے جموں و کشمیر کے طلبہ کی محفوظ واپسی کو یقینی بنایا جائے۔ سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ایران کی صورتحال تیزی سے خراب ہو رہی ہے اور وہاں جموں و کشمیر کے ہزاروں طلبہ پھنسے ہوئے ہیں۔

محبوبہ مفتی نے کہا، “میں وزیراعظم نریندر مودی جی سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ ذاتی طور پر مداخلت کریں تاکہ ان طلبہ کی محفوظ گھر واپسی ممکن ہو سکے۔ اسی طرح میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے بھی اپیل کرتی ہوں کہ وہ جلد از جلد انہیں وہاں سے نکالنے کے لیے مہم شروع کریں۔”

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے کشیدگی کے باعث ایران میں حالات غیر یقینی ہوتے جا رہے ہیں۔ ایران میں بڑی تعداد میں بھارتی طلبہ، خاص طور پر جموں و کشمیر کے طلبہ، میڈیکل اور دیگر اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ حالیہ کشیدگی کے بعد ان کے اہل خانہ میں تشویش بڑھ گئی ہے اور حکومت سے ان کی جلد اور محفوظ واپسی کے اقدامات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔