محبوبہ اور فاروق نے کہا ۔۔ طالبان اسلامی اصولوں پر عمل کریں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
کشمیری لیڈران کا اظہار خیال
کشمیری لیڈران کا اظہار خیال

 

 

سری نگر:افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد وہاں سے تشدد اور مظالم کی تصاویر سامنے آرہی ہیں۔

دوسری طرف کشمیر میں رہنما اس کی حمایت میں بیانات دے رہے ہیں۔ بدھ کو جموں و کشمیر کے دو سابق وزرائے اعلیٰ نے طالبان حکومت کی حمایت کی۔

پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ طالبان اب ایک حقیقت بن چکے ہیں۔ یہ سمجھنا چاہیے۔ طالبان کو افغانستان میں شرعی قانون کے تحت حکومت چلانی چاہیے۔

 ساتھ ہی نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے بھی طالبان کی حمایت کی ہے۔ عبداللہ نے بدھ کے روز کہا کہ مجھے امید ہے کہ طالبان حکومت کو اچھی طرح چلائیں گے۔

توقع ہے کہ طالبان حکومت افغانستان میں اسلام کے اصولوں پر عمل کرے گی اور انسانی حقوق کا خیال رکھے گی۔ طالبان کو تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

 آرٹیکل 370 کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں

 فاروق نیشنل کانفرنس کے بانی شیخ عبداللہ کی 39 ویں برسی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آرٹیکل 370 کو بحال کرنے اور جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دلانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔