محبوب امام حسین: گیٹ وے آف انڈیا پر شیواجی کی روایت کا محافظ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-04-2022
محبوب امام حسین: گیٹ وے آف انڈیا پر شیواجی کی روایت کا محافظ
محبوب امام حسین: گیٹ وے آف انڈیا پر شیواجی کی روایت کا محافظ

 

 

شاہ تاج خان/ممبئی

 ہر روز ایک شخص مالوا کے روایتی سفید لباس میں ملبوس،کمر پر ایک زعفرانی پٹا باندھے،سر پر ٹوپی پہنے جب وہ گیٹ وے آف انڈیا کے بیچ میں ڈھول بجاتا ہے تو سب چونک جاتے ہیں،سیاح متوجہ ہوجاتے ہیں۔ سب کی نظریں اس  پر مرکوز ہوجاتی ہیں ۔ در اصل یہ سمندر کنارے سورج کے غروب ہونے کا پیغام ہوتاہے ۔ شام ہوتے ہی یہ تیز آواز محل میں بجائے جانے والے نگاڑے کی یاد دلاتی ہے لیکن یہ کوئی محل میں نہیں بلکہ گیٹ وے آف انڈیا ہے، جو ممبئی میں سیاحوں کا مرکز ہے۔ یہ ڈھول ایک روایت کا حصہ ہے اور اس کو زندہ رکھنے کا کام کررہے ہیں محبوب امام حسین جبکہ یہ ڈھول چھترپتی شیواجی مہاراج کی روایت ہے۔

چھترپتی شیواجی مہاراج کی روایت کو زندہ رکھنے کے لیے 1982 میں ڈھول بجانے کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ بابو راؤ دیپک جادھو نے 1995 تک نوبت بجانے کی ذمہ داری سنبھالی اور تب سے محبوب امام حسین نے اس روایت کو برقرار رکھا۔ پچھلے 27 سالوں سے، روایتی ملبوسات پہن کر، وہ پورے احترام اور جذبات کے ساتھ چھترپتی شیواجی مہاراج کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ڈھول کی آواز

دراصل  مراٹھا سلطنت کے زمانے میں جب محل میں سورج غروب ہوتا تھا تو ڈھول بجایا جاتا تھا اور اس کے ساتھ ہی محل کے دروازے بند کر دیے جاتے تھے۔ نگاڑے بجانے کی روایت مرہٹہ سلطنت کے دور میں شروع ہوئی تھی۔ یہ نوبت چھترپتی شیواجی مہاراج کے قلعوں میں رکھی جاتی تھی اور یہ ہر شام سورج غروب ہونے پر بجائی جاتی تھی۔

awazurdu

 تاکہ عوام کو معلوم ہو جائے کہ قلعہ کے دروازے اب بند ہو رہے ہیں۔ محبوب امام حسین نے آج بھی اس روایت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ ڈھول کی گونجتی ہوئی آواز آپ کو آسانی سے ماضی میں لے جاتی ہے۔

محبوب امام حسین کون ہے؟

شیواجی کی روایت کو زندہ رکھنے والے محبوب ممبئی میں کولابا کی ایک چھوٹی سی بستی میں رہتے ہیں۔ وہ نہ صرف ڈھول بجاتے ہیں بلکہ اپنے خرچ پر اس کی مرمت بھی کرواتے ہیں۔ جہاں ایک طرف لوگ ہندو مسلم کے نام پر بٹے ہوئے ہیں تو دوسری طرف محبوب جیسے لوگ بتاتے ہیں کہ حقیقت کچھ اور ہے۔ 27 سال سے ڈھول کی یہ گونج باہمی اخوت اور محبت کی زندہ مثال ہے۔

روایت کو برقرار رکھنے کی کوشش ۔

 ڈھول یا نگاڑے کوبجانے کے بعد محبوب ممبئی کے گیٹ وے آف انڈیا پر آنے والے لوگوں کو اس ڈھول کی تاریخ سے بھی آگاہ کرتے ہیں اور سیاحوں کے سوالات کے جوابات بھی دیتے ہیں۔ کیونکہ ڈھول کی گونجتی ہوئی آواز لوگوں کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔

اکثر لوگ حیران ہوتے ہیں اور اپنے تجسس کو دور کرنے کے لیے محبوب امام سے پوچھتے ہیں کہ کیا یہ خاص مواقع پر بجایا جاتا ہے، تو وہ بتاتا ہے کہ وہ یہ ڈھول ہر شام اسی وقت بجاتا ہے اور وہ بھی مناسب لباس پہن کر۔ وہ لوگوں کو آگاہ کرتے ہیں کہ یہ شو نہیں بلکہ روایت ہے۔

محبوب امام حسین برسوں سے اس ذمہ داری کو نبھا رہے ہیں اور مستقبل میں بھی اس کام کو جاری رکھنے کا عزم رکھتے ہیں۔