میگھالیہ: آٹھ وزراء کا استعفیٰ

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 16-09-2025
میگھالیہ: آٹھ وزراء کا استعفیٰ
میگھالیہ: آٹھ وزراء کا استعفیٰ

 



شیلانگ: میگھالیہ کابینہ میں منگل کے روز ہونے والے ردوبدل سے قبل سینئر رہنماؤں اے۔ ایل۔ ہیک، پال لنگدوه اور امپارین لنگدوه سمیت آٹھ وزراء نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ اطلاع حکام نے دی۔

انہوں نے بتایا کہ این پی پی کی قیادت والی میگھالیہ ڈیموکریٹک الائنس حکومت کے سربراہ، وزیراعلیٰ کونراڈ کے۔ سنگما نے یہاں راج بھون میں گورنر سی۔ ایچ۔ وجے شنکر سے ملاقات کی اور وزراء کے استعفے پیش کیے۔

ایک افسر نے بتایا کہ نئے وزراء کو منگل کی شام پانچ بجے راج بھون میں حلف دلایا جائے گا۔ ایک اور افسر نے کہا: ’’اپنے عہدوں سے استعفیٰ دینے والے آٹھ وزراء میں این پی پی کے امپارین لنگدوه، کومنگون یامبون، رکم اے۔ سنگما اور ابو طاہر منڈل، یو ڈی پی کے پال لنگدوه اور کرمین شائیلا، ایچ ایس پی ڈی پی کے شکیلیار وارجری اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اے۔ ایل۔ ہیک شامل ہیں۔‘‘

انہوں نے بتایا کہ ان کے استعفوں سے کابینہ میں نئے وزراء کی شمولیت کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔