آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کے بینر تلے اے پی مشائخ بورڈ کا اجلاس

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کے بینر تلے اے پی مشائخ بورڈ کا اجلاس
آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کے بینر تلے اے پی مشائخ بورڈ کا اجلاس

 

 

اننت پور

آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کے صدر سید نصیر الدین چشتی نے کونسل کے بینر تلے ریاست آندھرا پردیش کے مشائخ بورڈ کے ایک اجلاس کی اننت پور میں صدارت کی۔

اس میٹنگ میں تمام سجادہ نشینوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے ، یکجہتی سے ہر طرح کی بنیاد پرستی کے خلاف کھڑے ہونے اور تصوف کے مشن کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل ملک کے بھر کے تمام سجادہ نشینوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کی ایک کوشش ہے جو اجمیر کے گدی نشین سید نصیر الدین چشتی کی کاوشوں سے عمل میں آنی ہے ۔