معروف عالم دین مولانا نور عالم خلیل امینی کا انتقال

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-05-2021
معروف عالم دین مولانا نور عالم خلیل امینی
معروف عالم دین مولانا نور عالم خلیل امینی

 

 

 ملک اصغر ہاشمی/ نئی دہلی

ایک اور عالم دین اور عربی زبان و ادب کے مایا ناز اسکالر کا کورونا کی زد میں آکر انتقال ہوگیا۔ سرکردہ عالم دین مولانا نور عالم خلیل امینی کا آج صبح انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال کے علاوہ جمیعت علمائے ہند ، بہار کے صدر بھی اب اس دنیا میں نہیں رہے ۔ ملک میں کورونا کی خونی لہر رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ آج ایک بار پھر کورونا کے ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ کیسز درج ہوئے۔

مولانا نور عالم خلیل امینی کا انتقال قحط الرجال کا سامنا کر رہی ہندوستان کی مسلم برادری کے لئے ایک بڑا صدمہ ہے۔ وہ نہ صرف عربی زبان و ادب کے عظیم اسکالر اور مصنف تھے بلکہ انہوں نے دارالعلوم دیوبند کے طلباء کو بھی 40 سال عربی کی تعلیم دی۔ وہ عربی رسالہ الداعی کے ایڈیٹر بھی تھے۔

ان کے انتقال پر دہلی اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین ظفر الاسلام خان نے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ آج ایک عظیم دوست سے محروم ہوگئے ہیں۔ وہ عربی کے ایک بہت بڑے عالم تھے اور ایک فرض شناس اور نرم مزاج کی شخصیت کے مالک بھی تھے ۔ ادھر بہار کے گیا شہر میں قاری معین الدین کا بھی انتقال ہوگیا ہے ۔ وہ شہر کے مدرسہ قاسمیہ کے انچارج ہونے کے ساتھ جمعیت علماء ہند بہار کے صدر بھی رہ چکے ہیں ۔

ملک میں 34 لاکھ سے زیادہ اکٹیو کورونا مریض

ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 34 لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔ صرف 24 گھنٹوں کے دوران ، ملک بھر میں 3.68 لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا کی زد میں آ گئے ۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3417 افراد کورونا سے انتقال کر گئے۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 3،68،147 افراد کورونا کے ٹیسٹ میں مثبت پاے گیۓ ۔

جبکہ اسی دوران 3،00،732 کورونا مریض شفا یاب ہوئے ۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق ، ملک بھر میں اب تک 1،99،25،604 افراد کورونا ٹیسٹ میں مثبت پاے گیۓ۔ تاہم ، ان میں سے 1،62،93،003 کورونا سے مکمل طور پر شفا یاب ہوئے ہیں۔ نئے اعداد و شمار کے منظر عام پر آنے کے بعد ، اب پورے ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 34 لاکھ 13 ہزار 642 ہوگئی ہے ۔یعنی ، ملک بھر میں اب بھی 3.4 ملین سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ کورونا اب تک ملک بھر میں 2،18،959 افراد کی جانیں لے چکا ہے۔ ہفتے کے روز پہلی بار کورونا انفیکشن کی یومیہ تعداد 4 لاکھ کو عبور کرگیی ۔ اتوار کو تقریبا 3.92 لاکھ کیسز سامنے آئے جو 4 لاکھ سے تھوڑا کم تھے ۔ پیر کو متاثرہ کورونا کی تعداد تین لاکھ 68 ہزار سے تھوڑی زیادہ رہی ۔

دہلی میں ، اتوار کو لگاتار دوسرے دن بھی کورونا انفیکشن سے 400 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ۔ رپورٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 407 کورونا مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ اس سے قبل ہفتے کے روز وزارت صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق کورونا سے 412 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اتوار کے روز 407 کورونا مریضوں کی موت ہوئی اور 20،394 نئے کورونا مریض سامنے آئے ۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا کے لئے 71،997 ٹیسٹ کیے گئے۔ ریلیف یہ ہے کہ 28.33 فیصد لوگ ہی کورونا ٹیسٹ میں مثبت پاے گیۓ جبکہ ہفتے کے روز پوزیٹیٹی ریٹ 31.60 فیصد تھا ۔