دیو بند کو بدنام کرنے والے تاریخ سے واقف نہیں:مولانا مزمل علی قاسمی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
 دیو بند کو بدنام کرنے والے تاریخ سے واقف نہیں:مولانا مزمل علی قاسمی
دیو بند کو بدنام کرنے والے تاریخ سے واقف نہیں:مولانا مزمل علی قاسمی

 

 

ایچ ایف خان، دیوبند

 جو لوگ دارالعلوم دیوبند کو دہشت گردی کا اڈّا بتا کر اِس ادارے کو بند کرنے کی بات کرتے ہیں انھیں دارالعلوم دیوبند کی تاریخ اور ملک کی آزادی میں دیوبند کے کردار کو پڑھنے ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار معروف دینی درسگاہ جامعتہ الشیخ حسین احمد مدنی خانقاہ دیوبند کے مہتمم مولانا مزمل علی قاسمی نے سوامی نرسمہانند گری مہاراج کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مہامنڈلیشور سوامی نرسمہانند گری سے اپنے بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا حکومت کو اس طرح کی بیان بازی کر ماحول خراب کرنے والے افراد پر قدغن لگانی چاہئے تاکہ صوبہ اور ملک کا امن و امان بر قرار رہ سکے۔

واضح ہو کہ مظفر نگر نگر میں ایک پریس کانفرنس میں پنچادشنم جونا اکھاڑہ کے مہامنڈلیشور سوامی نرسمہانند گری نے متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ دارالعلوم دیوبند پوری دنیا کو عالمی جنگ کی ہولناکی میں جھونکنے کی تیاری کر رہا ہے۔

یہ تنظیم پوری دنیا کی تباہی کے بیج بو رہی ہے۔کیندکی گاؤں میں ان کا جو سینٹربنایا جا رہا ہے وہ اسی مقصد کے لیے بنایا جا رہا ہے۔اگر یہ سازش کامیاب ہو گئی تو پوری دنیا میں صرف تباہی ہی رہ جائے گی۔پورے ہندو سماج کو متحد ہو کر اس کی مخالفت کرنی چاہیے۔