مولانا محمد فضل الرحیم مجددی کی مسلمانان ہند سے امید پورٹل پر وقف املاک جلداپلوڈ کرنے اپیل

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 28-11-2025
مولانا محمد فضل الرحیم مجددی کی مسلمانان ہند سے امید پورٹل پر وقف املاک جلداپلوڈ کرنے اپیل
مولانا محمد فضل الرحیم مجددی کی مسلمانان ہند سے امید پورٹل پر وقف املاک جلداپلوڈ کرنے اپیل

 



 نئی دہلی: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سیکریٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی نے تمام مسلمانوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ ’امید پورٹل‘ پر وقف املاک کی رجسٹریشن جلد از جلد مکمل کریں۔

مولانا مجددی نے کہا کہ وقف املاک کو حکومت ہند کے ’امید پورٹل‘ پر اپلوڈ کرنے کی مدت بہت کم رہ گئی ہے، حالانکہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ہر سطح پر 5 دسمبر 2025 کی آخری تاریخ بڑھوانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔ اگر اس میں کوئی تبدیلی نہ ہوئی تو اب صرف ایک ہفتے کا وقت باقی ہے اور وقف املاک کی رجسٹریشن کی شرح بہت کم ہے۔ اس لیے تمام مسلمانوں کو فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ وقف املاک کو جلد از جلد امید پورٹل پر رجسٹر کروائیں، اس میں بھرپور دلچسپی لیں، اور ہر ممکن تعاون پیش کریں۔ ضلع، بلاک اور پنچایت سطح پر اس کام کو باقاعدہ انجام دلانے کا اہتمام کریں تاکہ ہم اپنے اسلاف کی وقف شدہ جائیدادوں کی حفاظت کر سکیں۔

مولانا نے یاد دہانی کرائی کہ اگر ہم اس کی اہمیت کو نہ سمجھیں تو بڑا نقصان ہوگا۔ اس لیے ضروری ہے کہ ہم ترجیحی بنیاد پر یہ کام کریں اور دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں وقف املاک کی حفاظت کی ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے اور ان لوگوں کے منصوبوں کو ناکام کرے جو اس پر بری نظر رکھے ہوئے ہیں۔