مولاناکلیم صدیقی اور ان کے چارساتھی جبری تبدیلی مذہب کیس میں گرفتار

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 22-09-2021
مولاناکلیم صدیقی اور ان کے چارساتھی جبری تبدیلی مذہب کیس میں گرفتار
مولاناکلیم صدیقی اور ان کے چارساتھی جبری تبدیلی مذہب کیس میں گرفتار

 

 

میرٹھ :مولانا کلیم صدیقی کو یوپی میں غیر قانونی تبدیلی کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ گرفتاری یو پی اے ٹی ایس نے میرٹھ سے کی تھی۔

مولانا کو میرٹھ سے لکھنؤ لایا جارہا ہے۔ ان سے یہاں پوچھ گچھ کی جائے گی۔ مزید تین مولانا اوران کے ڈرائیور کو بھی پوچھ گچھ کے لئے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مولانا کلیم صدیقی، عمر گوتم کے قریبی ہیں جنہیں غیر قانونی تبدیلی کے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

اے ٹی ایس نے عمرگوتم سے پوچھ گچھ کے بعد ملنے والے اشاروں کی بنیاد پر یہ کارروائی کی ہے۔

مولانا کلیم گلوبل پیس سینٹر کے صدر ہیں۔ وہ جمیعت ولی اللہ کے صدر بھی ہیں۔ مولانا بہت سے مدرسوں کے انچارج ہیں اور تعلیم کے شعبے میں کام کرنے کے لئے اچھی شناخت رکھتے ہیں۔

ان کا شمار ملک کے معروف علما میں ہوتا ہے۔ کلیم صدیقی کا تعلق مظفر نگر کے پھولت علاقے سے ہے۔ وہ ایک اسلامی عالم ہیں۔

اے ٹی ایس ذرائع کے مطابق غیر قانونی تبدیلی مذہب کے لئے بیرون ملک سے 3 کروڑ روپے کی فنڈنگ ہوئی۔ صرف بحرین سے ڈیڑھ کروڑ روپے اکٹھے بھیجے گئے۔

مولانا کلیم صدیقی نے حال ہی میں ممبئی میں آرایس ایس چیف موہن بھاگوت سے ملاقات کی تھی۔ مولانا کلیم کو ٧ ستمبر کو ممبئی میں منعقدہ نیشن فرسٹ نیشن سروے تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔