متھرا کیس: مسجد کے احاطے میں جمود کے لیے درخواست دائر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-05-2022
متھرا کیس: مسجد کے احاطے میں جمود کے لیے درخواست دائر
متھرا کیس: مسجد کے احاطے میں جمود کے لیے درخواست دائر

 

 

متھرا: کرشنا جنم بھومی-شاہی عیدگاہ تنازعہ کیس میں سول جج (سینئر ڈویژن) کی عدالت میں تین درخواستیں دائر کی گئی تھیں، جس میں دیگر چیزوں کے علاوہ مسجد کے احاطے میں جمود کو برقرار رکھنے کی درخواست کی گئی ہے -

درخواستیں جیوتی سنگھ کی عدالت میں دیوتا سری کرشنا وراجمان اور لکھنؤ کے رہنے والے منیش یادو کے نام پر دائر مقدمے کے حصے کے طور پر جمع کرائی گئی تھیں، جو کہ بھگوان کرشن کی اولاد ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، 2020 میں مسجد کو منتقل کرنے کے لیے اپیل کی تھی - درخواست گزاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ مسجد کٹرا کیشو دیو مندر کی 13.37 ایکڑ اراضی پر تعمیر کی گئی ہے۔

قبل ازیں درخواست گزاروں نے مسجد کے سروے کی درخواست کے ساتھ عدالت سے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے گرمیوں کی تعطیلات کے بعد عدالتوں کے دوبارہ کھلنے پر سماعت کی اگلی تاریخ یکم جولائی مقرر کی ہے۔ ضلعی حکومت کے وکیل (سول) سنجے گوڑ نے جمعہ کو کہا کہ تین نئی درخواستوں میں مطالبہ کیا گیا ہے

, مسجد کے احاطے میں جمود کو برقرار رکھنا،  دو اسسٹنٹ ایڈوکیٹ کمشنروں کی تقرری، اور ضلعی سطح کے افسران کی موجودگی کا حکم دینا۔ ایڈوکیٹ کمشنر کے ذریعہ مسجد کا موقع پر معائنہ۔

جمود کی درخواست میں درخواست گزاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندو مندروں کی کچھ ’’اہم نشانیاں‘‘ مسجد کے اندر دفن کردی گئی ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عدالت کی گرمیوں کی طویل تعطیلات کے دوران ان علامات کو خراب، بگاڑ یا ایک ساتھ ختم کیا جا سکتا ہے۔

وکیل نے درخواست کی کہ مسجد کے احاطے میں جمود کا حکم دینا ہی واحد حل ہے۔ دوسری درخواست میں وکیل نے کہا کہ مسجد کے بڑے رقبے کو دیکھتے ہوئے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ دو اسسٹنٹ ایڈووکیٹ کمشنر مقرر کریں تاکہ وہ جانے وقوع کا معائنہ کے دوران سینئر ایڈووکیٹ کمشنر کی مدد کریں اور عدالت میں اپنی خود مختار رپورٹ بھی پیش کریں

تیسری درخواست میں عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ جائے وقوعہ کے معائنہ کے دوران ضلع مجسٹریٹ، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، متھرا کے چیف میڈیکل آفیسر اور میئر کی موجودگی کا حکم دے۔