مرکز یونانی میڈیکل کالج کو کیو سی آئی سے اے گریڈ کی منظوری حاصل

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 02-11-2025
مرکز یونانی میڈیکل کالج کو کیو سی آئی سے اے گریڈ کی منظوری حاصل
مرکز یونانی میڈیکل کالج کو کیو سی آئی سے اے گریڈ کی منظوری حاصل

 



 کالی کٹ (عبدالکریم امجدی):

مرکز یونانی میڈیکل کالج اور اسپتال نے معیاری تعلیم کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے تعلیمی سال 2025-26 کے لیے کوالٹی کونسل آف انڈیا (QCI) کے تحت نیشنل ایکریڈیٹیشن بورڈ فار ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (NABET) سے A گریڈ ایکریڈیٹیشن حاصل کرلی ہے۔

یہ جامع تشخیص میڈیکل اسیسمنٹ اینڈ ریٹنگ بورڈ فار انڈین سسٹمز آف میڈیسن کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔ گریڈ کے انتخاب میں پورے ہندوستان کے آیوروید، یوگا، یونانی، سدھا، ہومیوپیتھی اور نیچروپیتھی کالجوں کے تعلیمی و ادارہ جاتی معیارات کا احاطہ کیا گیا۔

مرکز یونانی میڈیکل کالج نے اپنی تعلیمی فضیلت، اعلیٰ معیار کی صحت کی دیکھ بھال اور جدید تربیتی نظام کے ذریعے نمایاں مقام حاصل کیا۔ یہ کامیابی ادارے کو ملک میں یونانی طبی تعلیم کے ایک ماڈل مرکز کے طور پر قائم کرتی ہے، جو روایتی طب میں جدت، تحقیق اور خدمت کے تسلسل کی عکاسی کرتی ہے۔