ممبئی:منوج جرانگے نے جوس پی کر آمرن انشن ختم کردیا۔ ممبئی کے آزاد میدان میں مراٹھا ریزرویشن تحریک کے قائد منوج جرانگے پاٹل نے اعلان کیا کہ حکومت نے ان کی بیشتر مانگیں مان لی ہیں اور وہ جیت گئے ہیں۔ جیسے ہی انہوں نے یہ اعلان کیا، ہزاروں حامی خوشی سے جھوم اٹھے اور میدان جیت کے نعروں سے گونج اٹھا۔
کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے سربراہ وزیر رادھا کرشن وِکھے پاٹل نے جرانگے سے ملاقات کر کے ڈرافٹ ان کے حوالے کیا۔ کمیٹی نے حیدرآباد گزٹ نافذ کرنے اور جن مراٹھاؤں کے پاس کنبی کا ریکارڈ ہے، انہیں جانچ کے بعد سرٹیفکیٹ دینے پر اتفاق کیا۔ اس کے فوراً بعد جی آر (سرکاری حکم نامہ) جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
#WATCH | "Maratha vijay zala aj vijay zala, sukhi zala (Marathas have emerged victorious today and we are happy)," says Maratha Reservation activist Manoj Jarange Patil as he is being carried from his protest stage to the ambulance.
— ANI (@ANI) September 2, 2025
He was sitting on a fast unto death demanding… pic.twitter.com/7z5AgbmTYi
جرانگے نے بھوک ہڑتال ختم کرتے ہوئے کہا: آج ہمارے لئے دیوالی ہے، ہمیں وہ سب کچھ مل گیا جس کی ہمیں ضرورت تھی۔" انہوں نے سرکاری حکم نامے کو قبول کرتے ہوئے جذباتی انداز میں روزہ توڑا۔ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے سربراہ وِکھے پاٹل نے کہا کہ حکومت مراٹھا سماج کو انصاف دلانے کے لئے پرعزم ہے۔ جرانگے نے اعلان کیا کہ حکومت اب سرکاری گزٹ کے ذریعے مراٹھاؤں کو کنبی کے طور پر تسلیم کرنے پر راضی ہوگئی ہے اور جی آر جاری کر دیا ہے۔
#WATCH | Nagpur: On the Maratha Reservation agitation, Maharashtra CM Devendra Fadnavis says, "I am happy that this hunger strike has ended here today and I would especially like to congratulate our cabinet sub-committee, who did a very good job on this and both my colleagues,… pic.twitter.com/vSWBbI48pc
— ANI (@ANI) September 2, 2025
انہوں نے کہا کہ ہم جیت گئے، اور اس کے بعد ممبئی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ اسی وقت، پونے میں مہاراشٹر حکومت کے وزیر چندرشیکھر باون کُلے نے کہا کہ ہماری حکومت نے مراٹھا سماج کو مضبوط کرنے کے لئے تاریخی قدم اٹھایا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پچھلی کسی بھی حکومت نے مراٹھاؤں کے لئے اتنا کام نہیں کیا جتنا موجودہ حکومت نے منظم طریقے سے کیا ہے۔ مراٹھا ریزرویشن تحریک کو بڑی کامیابی ملی۔ وزارتی پینل نے منوج جرانگے کو یقین دلایا کہ حیدرآباد گزٹ کے نفاذ کے لئے جی آر جاری کیا جائے گا۔ جرانگے نے یہ ڈرافٹ قبول کرتے ہوئے کہا کہ ماہرین نے بھی اس پر منظوری دے دی ہے۔
حکومت نے بتایا کہ حیدرآباد گزٹ فوراً نافذ ہوگا جبکہ ستارا، بمبئی اور اوَندھ گزٹ کو لاگو کرنے میں کم از کم ایک مہینہ لگے گا۔ آٹھ میں سے چھ مانگیں مان لی گئی ہیں۔ جرانگے نے کہا کہ ہم نے حکومت کو دو ماہ کا وقت دیا ہے کہ وہ جی آر جاری کر کے واضح کرے کہ مراٹھا اور کنبی ایک ہی برادری ہیں۔ حکومت نے وعدہ کیا ہے کہ مراٹھا تحریک کے دوران جان گنوانے والوں کے اہل خانہ کو ایک ہفتے میں معاوضہ دیا جائے گا اور تمام مقدمات واپس لئے جائیں گے۔
اب ذمہ داری حکومت پر ہے کہ وہ وعدے پورے کرے۔ دوسری جانب، ڈی سی پی پروین مُنڈے نے کہا کہ ہم ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق کارروائی کر رہے ہیں اور علاقہ خالی کرایا جا رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کوئی اس کارروائی میں رکاوٹ ڈالے گا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پولیس فورس میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ امن و قانون برقرار رہے۔