مقبول شیروانی: بارہمولا کا شیر جس نے کشمیر کو بچایا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
مقبول شیروانی: بارہمولا کا شیر جس نے  کشمیر کو بچایا تھا
مقبول شیروانی: بارہمولا کا شیر جس نے کشمیر کو بچایا تھا

 

 

آشا کھوسہ/نئی دہلی

در اصل 26 اکتوبر 1947 کو مسلح پشتون قبائلیوں کو پاکستانی فوج کی طرف سے ایک پراکسی کے تحت شمالی کشمیر کے بارہمولہ پر قبضہ کے لیے بھیجا گیا تھا۔جنہوں نے قصبے کا کنٹرول سنبھال لیا تھاکیونکہ اس وقت تک مہاراجہ ہری سنگھ نے آزادی کے تناظر میں ہندوستان یا پاکستان میں شامل ہونے کے بارے میں کوئییاد فیصلہ نہیں کیا تھا۔ 

بغیر کسی مزاحمت کے پشتونوں نے گھروں اور مندروں کو لوٹا، خواتین کی عصمت دری کی - معصوم اور بے قصور افراد کو مارا، جہلم پر واقع گاؤں اور بارہمولہ قصبے میں نیشنل کانفرنس کے کارکنوں کو قتل کیا۔ کچھ ہی دیر میں قبایلی حملہ آوروں کو جنہیں کشمیر کے لوگ حملہ آور کہتے ہیں، دارالحکومت سری نگر پہنچنا تھا۔

اس موقع پر ایک نوجوان کشمیری مقبول شیروانی نے اپنی پیش قدمی روکنے کے لیے ایک منصوبہ بنایا۔ اس نے حملہ آوروں کے ایک گروہ سے دوستی کی جو بارہمولہ کی گلیوں میں گھوم رہے تھے اور انہیں مخالف سمت میں سری نگر بھیج دیا۔

شیروانی نیشنل کانفرنس کے نوجوان رکن تھے۔تیس سالہ اس نوجوان نے ایک اہم کردار ادا کیا ۔ نیشنل کانفرنس نے محمد علی جناح کے دو قومی نظریہ کو مسترد کر دیا تھا۔ اس کا مطلب یہ تھا کہ کشمیری مسلمان پاکستان کے ساتھ نہیں جانا چاہتے تھے اور مہاتما گاندھی اور جواہر لعل نہرو کے سیکولر ہندوستان کا حصہ بننے کو ترجیح دیتے تھے جبکہ اس کے حکمران خود کو ایک آزاد ملک قرار دینے کے خیال سے کھلواڑ کر رہے تھے۔

 شیروانی خاندان کے قریبی ذرائع نے مجھے بتایا کہ اس وقت اس کی منگنی ایک مقامی خاتون سے ہوئی تھی۔ مقبول اپنے سات بہن بھائیوں میں سے دوسر ے نمبر پر تھا۔یہ واقعہ منانبل جھیل کے کنارے واقع ایک گاؤں سنبل میں ہوا، جب اسے حملہ آوروں اور ان کی لوٹ مار، عصمت دری اور قتل کے ننگا ناچ کے بارے میں معلوم ہوا۔

شیروانی کا تعلق ایک صنعتی گھرانے سے تھا۔ اس خاندان کے پاس بارہمولہ میں صابن کی فیکٹری تھی۔ وہ جلدی سے بارہمولہ کے لیے روانہ ہوا اور اپنے خاندان - والد، سوتیلی ماں، اور چھ بہن بھائیوں کو محفوظ جگہ پر منتقل ہونے کو کہا۔ انہیں حملہ آوروں کے تشدد کے پیمانے کا اندازہ نہیں تھا۔

اس کے بعد، اس نے حملہ آوروں کے مضبوط گروپ سے ملاقات کی اور ان سے کچھ باتیں کیں۔ غیر مشتبہ حملہ آوروں نے اس سے سری نگر پہنچنے کے لیے مشورہ کیا، جہاں وہ ہوائی اڈے پر قبضہ کرنا چاہتے تھے اور دارالحکومت کو منقطع کرنا چاہتے تھے اور مہاراجہ کو بیرونی فوجی مدد حاصل کرنے کے امکان کو ناکام بنانا چاہتے تھے۔ 

مقبول شیروانی، بارہمولہ کا شیر

ان کا اعتماد جیتنے کے بعد، شیروانی نے انہیں مخالف سمت میں روانہ کردیا ۔

اس کے بعد شیروانی کے پاس وقت بہت کم تھا ۔ اس نے فوری طور پر نیشنل کانفرنس کے کارکنوں کو پاکستانی قبائلیوں کے تشدد سے بھاگنے والے ہندوؤں اور سکھوں کے لیے پناہ اور مدد کا بندوبست کرنے کے لیے منظم کیا۔

 عام طور پر کشمیر کے لوگوں کے پاس قبائلیوں کی خوفناک یادیں ہیں کہ میجر جنرل آغا ہمایوں خان جیسے پاکستانی فوج کے بہت سے افسروں کے بیانات کے مطابق اپنے مفادات کو آگے بڑھانے اور علاقوں کو ضم کرنے کے لیے غیر ریاستی عناصر کے استعمال کا پاکستان کا پہلا تجربہ تھا۔

 پاکستان کی حکمت عملی آج بھی جاری ہے کیونکہ کشمیر تین دہائیوں سے اسلام آباد کی سرپرستی میں دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔

 کشمیر کو بچانے اور پاکستانی حملہ آوروں کے ہاتھ میں جانے سے بچانے میں شیروانی کی چال بہت اہم ثابت ہوئی۔ مہاراجہ نے فوجی تعاون کے لیے دہلی کو ایک ہنگامی پیغام بھیجا اور اسی دن الحاق پر دستخط بھی کیے جس دن شیروانی لشکروں کو سری نگر جانے میں تاخیر کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہے تھے۔

 ہندوستانی فوج 27 اکتوبر کو سری نگر میں اتری اور بالآخر دراندازوں کو شکست دے کر کشمیر کو پاکستان کا حصہ بننے سے بچا لیا۔ اس دن کو ہندوستان میں انفنٹری ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے کیونکہ ملک کو ایک آزاد ملک کے طور پر اپنی پہلی جنگ چھیڑنے پر مجبور کیا گیا تھا۔

 اس دوران دراندازوں کے کچھ مقامی حامیوں نے انہیں شیروانی کی حقیقت سے آگاہ کیا۔ غصے اور انتقام کے جذبے سے وہ نوجوان کو ڈھونڈتے ہوئے آگئے۔

 شیروانی کو تقریباً فراموش کر دیا گیا تھا اور اس کی بہادری اور قربانی کی کہانی – شیخ محمد عبداللہ کی کتاب آتش چنار میں کچھ ذکر کو چھوڑ کر کہیں بھی اس اس کا کوئی ذکر نہیں تھا۔ان کے بارے میں نوجوان کشمیریوں کو واضح طور پر نہیں بتایا گیا تھا۔ نیشنل کانفرنس نے کبھی بھی شیروانی کی یاد کو اس طرح نہیں منایا جوکہ ان کی قربانیوں کے مطابق ہو۔

 ہندوستانی فوج نے اس کے بعد شیروانی کی قبر کی تزئین و آرائش کی ہے اور ایک مقبرہ تعمیر کیاہے جسے ان لوگوں نے توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا تھا جنہوں نے ساتھیوں کی پیروی کی تھی اور 1989 میں پاکستان کی طرف سے دی گئی بندوقیں اٹھا کر کشمیر کو ایک بار پھر پاکستان کے لیے چھین لیا تھا۔

 سینٹ جوزف سکول بارہمولہ میں پاکستانی حملہ آوروں کے ہاتھوں ماری جانے والی راہبہ کا مقبرہ

 مقبول شیروانی کی یاد کو اپنے لوگوں میں زندہ کرنے کی کوشش میں، ہندوستانی فوج نے ان کے یوم شہادت کے موقع پر بارہمولہ اور سری نگر کے ایک اور حصے میں بینرز لگائے۔

 ذرائع نے بتایا کہ اس کے دو زندہ بچ جانے والے بھائیوں اور ان کے اہل خانہ کو ماضی میں دھمکیاں دی گئی تھیں اور انہیں پاکستان کے حامیوں نے غدار کہہ کر بدسلوکی بھی کی تھی۔ وہ اپنے چچا کی یاد کو عزت دینے کے لیے فوج کی تقریب میں عوامی طور پر شرکت کرنے سے گریز کرتے تھے۔

 ان میں سے ایک نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر آواز کو بتایا کہ ’’میری شدید خواہش ہے کہ میں اپنے چچا کو ان کی پہچان حاصل کرتا ہوا دیکھوں۔ ان کی قبر کی اچھی طرح حفاظت کی گئی ہے۔ کچھ عزت تو بحال ہوئی لیکن کشمیر میں ہم اب بھی کھل کر آنے سے ڈرتے ہیں۔